قومی خبریں

سنگیت سوم اور سنجیو بالیان کے تنازع پر رکن پارلیمنٹ ہریندر ملک نے سی بی آئی جانچ کا کیا مطالبہ

سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے سابق رکن اسمبلی  سنگیت سوم پر ایس پی امیدوار کے لیے کھل کر الیکشن الیکشن  کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن ہارنے میں جے چند کا ہاتھ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مغربی یوپی کی مظفر نگر سیٹ پر بی جے پی کی شکست کے بعد بی جے پی کے دو رہنما سنجیو بالیان اور سنگیت سوم کے درمیان لفظوں کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ دونوں رہنما ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ دہلی اور لکھنؤ کے رہنما  بھی ان دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی جنگ ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں کہہ پا رہے ہیں۔ اب ان دونوں کے درمیان تنازع میں سماج وادی پارٹی داخل ہوگئی ہے۔

Published: undefined

مظفر نگر لوک سبھا سیٹ سے ایس پی کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ  ہریندر ملک نے دونوں کے درمیان جھگڑے کی سی بی آئی جانچ کی بات کی ہے۔ ایس پی رکن پارلیمنٹ  نے کہا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان جاری تنازعہ کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے، اس تحقیقات سے ہوا صاف ہو جائے گی۔ ہریندر ملک نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ دونوں رہنما سڑکوں پر بات کر رہے ہیں۔ ہریندر ملک نے کہا کہ جہاں تک اس خط کا تعلق ہے، اس کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اسے کس نے تقسیم کیا اور کس نے اس پر دستخط کئے۔ ہمیں لگتا ہے کہ سنجیو بالیان پر غلط الزام لگایا گیا ہے اور ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے سابق ایم ایل اے سنگیت سوم پر ایس پی امیدوار کے لیے کھل کر الیکشن لڑنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سنجیو بالیان نے کہا تھا کہ الیکشن ہارنے میں جے چند کا ہاتھ تھا۔ پارٹی کے لوگ خود پارٹی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ اپنی شکست کے بارے میں سنجیو بالیان نے کہا کہ اس شکست کی وجہ مسلم ووٹوں کا پولرائزیشن اور ہندو ووٹروں کا کم ٹرن آؤٹ ہے۔ سنجیو بالیان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے سنگیت سوم نے کہا تھا کہ ان کے پاس جو کچھ ہے وہ پارٹی فورم پر رکھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined