یوگانڈا کے دارالحکومت کمپالا میں سال نو کی تقریبات ماتم میں بدل گئی۔ یہاں نئے سال کے استقبال کے لیے منعقد موسیقی کی محفل میں اچانک بھگدڑ مچنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر نوجوان لڑکے ہیں۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ آدھی رات کو اس وقت پیش آیا جب تقریب میں شامل شرکاء کو آتش بازی کو دیکھنے کے لیے باہر جانے کی ترغیب دی گئی۔ آتش بازی کے ختم ہونے کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ جشن کے ختم ہونے کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی، جس میں پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے بعد مزید چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔ موسیقی کی محفل میں شامل شرکاء زیادہ تر نوعمر تھے۔
Published: undefined
پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ واقعہ کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جشن کے منتظمین کے ساتھ ساتھ اس میں شرکت کرنے والوں سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ حالانکہ اس حادثے نے نئے سال کے جشن کو ماتم میں بدل دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined