نئی دہلی: کورونا کی نئی لہر نے ملک بھر میں ہلچل پیدا کردی ہے اور متعدد ریاستوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔ دریں اثنا، دہلی حکومت بھی حرکت میں آ گئی ہے اور پانچ ریاستوں سے دہلی آنے والے مسافروں پر کورونا کی نگیٹو رپورٹ کے بغیر داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے حکم کے مطابق مہاراشٹر، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور پنجاب سے دہلی آنے والے افراد کو نگیٹو آر ٹی - پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانے پر دہلی میں داخلہ ملے گا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہونے والے نئے کورونا کے معاملات کا 86 فیصد ان پانچ ریاستوں سے تعلق ہے، جس کے بعد دہلی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے سے متعلق آج باضابطہ حکم جاری کیا جائے گا۔ ان پانچ ریاستوں کے نوڈل افسر سے کہا جائے گا کہ وہ دہلی جانے والے لوگوں کی 72 گھنٹوں پرانی نگیٹو آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ کو یقینی بنائیں۔
Published: undefined
دہلی حکومت کا یہ حکم جمعہ 26 فروری کی آدھی رات سے لے کر 15 مارچ کو دوپہر 12 بجے تک لاگو ہوگا۔ یہ حکم پروازوں، ٹرینوں اور بسوں کے ذریعہ دہلی آنے والے مسافروں پر لاگو ہوگا، جبکہ کار کے ذریعے دہلی آنے والے مسافر اس حکم سے مستثنیٰ رہیں گے۔
Published: undefined
اس سے قبل اتراکھنڈ حکومت نے ان پانچ ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا۔ حکومت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ مہاراشٹر، گجرات، کیرالہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ سے آنے والے لوگوں کی سرحد پر جانچ کی جائے گی۔ اس کے لئے آشا روڈی چیک پوسٹ، ریلوے اسٹیشن اور ہوائی اڈے پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
وزارت صحت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ملک میں کورونا کے فعال معاملات ایک لاکھ 50 ہزار سے کم ہیں لیکن کیرالہ، مہاراشٹر اور پنجاب جیسی کچھ ریاستوں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، جو تشویش کا باعث ہے۔ ان ریاستوں میں روزانہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ صرف کیرالہ میں ہی 38 فیصد فعال کورونا کیسز ہیں، جبکہ مہاراشٹرا میں 37 فیصد فعال معاملات ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined