نئی دہلی: ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بدھ (27 دسمبر) کو ہندوستان میں ایک ہی دن میں کورونا کے 529 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے فعال کیسوں کی کل تعداد 4093 ہو گئی۔ تین متاثرہ افراد کی موت بھی ہوئی ہے، جن میں سے دو کا تعلق کرناٹک اور ایک کا گجرات سے ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، کرناٹک حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان نئی رہنما ہدایات جاری کی ہیں، جس کے تحت اب متاثرہ افراد کو سات دن تک گھر کے اندر آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ متاثرین رابطے میں آنے والے افراد کا بھی معائنہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
Published: undefined
تشویش کی بات یہ ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ جے این.1 بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ تاحال ملک کی 7 ریاستوں میں اس ویرینٹ نے لوگوں کو متاثر کیا ہے اور نئے ویرینٹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے نئے ویرینٹ کا سب سے زیادہ اثر گجرات میں دیکھا جا رہا ہے۔ گجرات میں جے این.1 ویرینٹ کے 34 کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گوا سے 18، کرناٹک سے 8، مہاراشٹرا سے 7، کیرالہ اور راجستھان سے 5، تمل ناڈو سے 4 اور تلنگانہ سے 2 مثبت کیسز پائے گئے ہیں۔
Published: undefined
اگر ہم ہندوستان میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے والے انفیکشن کی بات کریں تو سب سے زیادہ خراب صورتحال کیرالہ میں ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 353 مریض متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم، یہ ایک راحت کی بات ہے کہ یہاں زیادہ تر مریض صحت یاب بھی ہو رہے ہیں۔ ایک دن میں 495 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں 74 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ تمل ناڈو میں 14 اور گجرات میں 9 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Published: undefined
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے بدھ کی صبح 8 بجے تک کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب تک کورونا کے کیسوں کی کل تعداد 4.50 کروڑ ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن سے تین افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 533340 ہو گئی ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 44472756 ہو گئی ہے۔ قومی صحت یابی کی شرح 98.81 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.18 فیصد ہے۔ وزارت کے مطابق، ملک میں انسداد کورونا ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 220.67 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined