حیدرآباد: تلنگانہ میں نیا کورونا وائرس داخل ہوگیا ہے۔ سی سی ایم بی کے سائنسدانوں نے ورنگل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو برطانیہ میں شروع ہونے والے نئی شکل کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی نشاندہی کی ہے۔
Published: undefined
محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بھی اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے اس کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ شخص، جو نئی شکل کے کورونا کا شکار ہوا ہے، دسمبر کے دوسرے ہفتے میں برطانیہ سے ورنگل پہنچا تھا اور 24 دسمبر کو اس کا معائنہ کیا گیا۔
Published: undefined
کورونا مثبت ہونے کی وجہ سے جنین کے نمونے سی سی ایم بی کو بھیجے گئے تھے۔ سی سی ایم بی کے سائنس دانوں نے یہ انکشاف کیا کہ یہ شخص برطانیہ میں تیزی سے پھیلنے والے نئی شکل کے کورونا سے متاثر ہوا ہے، معلوم ہوا ہے کہ اس شخص کے نمونے پونے میں ویرولوجی لیب کو بھیجے گئے ہیں۔ اس کی ماں بھی کورونا سے متاثر ہوئی ہے تاہم یہ عام شکل کا وائرس ہے۔
Published: undefined
سی سی ایم بی کے مطابق تلنگانہ کا ایک شخص اور اے پی کا ایک شخص اس کورونا کی نئی شکل سے متاثر ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ان متاثرین کو متعلقہ حکومتوں کی جانب سے بنائے گئے نگہداشت صحت کے مراکز میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان کے قریبی رشتہ داروں کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
ساتھ ہی ان کے ساتھ سفر کرنے والے افراد کا بھی پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزارت نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور ریاستوں کو نگرانی میں اضافہ، وبا کی روک تھام، معائنے کروانے اور نمونے آئی این ایس اے سی او جی لیب کو بھیجنے کے معمول کے مشورے دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز