قومی خبریں

ٹی جی ٹی اُردو امتحان کا نیا شیڈول جاری، اُمیدواروں میں خوشی کی لہر

اُردو، پنجابی و دیگر ہندوستانی زبانوں کے محسن شمس الدین نے کہا کہ امیدواروں کو چاہئے کہ اسمارٹ منصوبہ بندی کرتے ہوئے ٹائم ٹیبل بنا کر امتحان کی تیاری کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ٹی جی ٹی اُردو امتحان کی تیاری کر رہے امیدواروں کے چہرے اس وقت خوشی سے کھل اٹھے جب دہلی سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن بورڈ (ڈی ایس ایس ایس بی) نے جمعرات کے روز امتحان 2024 کا ری شیڈول یعنی نیا شیڈول جاری کیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں ملازمت کے خواہش مند امیدوار گزشتہ ماہ سے ٹی جی ٹی اُردو امتحان کی تیاریوں میں جی جان سے لگے ہوئے تھے اور امتحان 27 اگست 2024 کو منعقد ہونا تھا، لیکن امتحان سے چار روز قبل یعنی 23.08.24 کو ڈی ایس ایس ایس بی کی جانب سے ایک سرکلر جاری ہوا تھا جس میں امتحان کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس فیصلے سے امیدواروں کے چہرے مایوس ہو گئے تھے۔ اس دوران امتحان میں زیادہ سے زیادہ امیدواروں کی کامیابی اور دہلی کے سرکاری اسکولوں میں اُردو اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے مختلف تنظیموں کے عہدیداران و محبان اُردو امیدواروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی مدد کرنے میں سرگرم تھے۔ انہوں نے یہ بات واضح کر دی تھی کہ امتحان کی منسوخی ضرور ہوئی ہے لیکن امیدواروں کو اپنی تیاری جاری رکھنی چاہئے، کیونکہ امتحان کبھی بھی منعقد ہو سکتا ہے۔ تاہم آج جب امتحان کا ری شیڈول جاری ہوا ہے ان کی پیشین گوئی ٹھیک ثابت ہوئی ہے۔

Published: undefined

نئے شیڈول کے مطابق اب ٹی جی ٹی اُردو کا امتحان 13.10.2024 بروز اتوار منعقد ہوگا۔ امتحان ری شیڈول ہونے کے تعلق سے بات کرتے ہوئے اُردو، پنجابی و دیگر ہندوستانی زبانوں کے محسن شمس الدین نے کہا کہ اگست ماہ میں جب امتحان کی منسوخی کا نوٹس جاری ہوا تھا اس وقت ہم نے امیدواروں سے اپیل کی تھی کہ ٹی جی ٹی اُردو کے امیدوار مایوس نہ ہوں بلکہ وہ دوگنی رفتار سے اپنی تیاری جاری رکھیں اور یہ بات ذہن میں ضرور رکھیں کہ امتحان کی تاریخ کا اعلان کسی وقت بھی ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

شمس الدین نے کہا کہ ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ منسوخی کا نوٹس دیکھنے کے بعد امیدوار دو زمروں میں تقسیم ہو جائیں گے۔ ایک وہ جو تیاری کو روک دیں گے، سستی کا مظاہرہ کر وقت برباد کریں گے، اور دوسرے وہ جو مسلسل تیاری جاری رکھیں گے اور جو تیاری میں کمی بیشی رہ گئی تھی اس کو مکمل کریں گے۔ تاہم جو تیاری جاری رکھیں گے ان کی کامیابی کے امکانات ضرور ہوں گے۔

Published: undefined

امیدواروں سے اپیل کرتے ہوئے شمس الدین نے کہا کہ امیدواروں کو چاہئے کہ اسمارٹ منصوبہ بندی کرتے ہوئے ٹائم ٹیبل بنا کر تیاری کریں۔ تاہم امیدوار کمپیوٹر فرینڈلی بنیں یعنی کمپیوٹر کی بیسک نالج ضرور حاصل کریں۔ چونکہ ڈی ایس ایس ایس بی امتحان آن لائن منعقد کرتا ہے، امتحان کے دوران ایسا نہ ہو آپ کی تیاری مکمل ہو لیکن آپ کی کمپیوٹر سے ناواقفیت ہو اور امتحان دینے میں مشکلات پیش آئیں۔ امتحان کے دوران کمپیوٹر میں ماؤس یا کی بورڈ کی کوئی خامی ہو تو وقت رہتے ٹھیک ہو جائے یا بدلوا لیا جائے۔

Published: undefined

شمس الدین نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آج ہم سبھی کیلئے خوشی کی بات ہے کہ ڈی ایس ایس ایس بی نے ٹی جی ٹی اُردو اور پنجابی امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ اب امیدواروں کو چاہئے کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی اپنی تیاری تیز کر دیں، کیونکہ وقت بہت کم ہے۔ واضح رہے کہ اس بار ڈی ایس ایس ایس بی (دہلی سب آرڈینیٹ سروسز سلیکشن بورڈ) کی جانب سے بھرتی 2024 کے لیے ٹی جی ٹی اُردو کی کل 626 اسامیاں نکالی گئیں ہیں۔ امتحان کا ری شیڈول جاری ہونے سے امیدواروں سمیت اردو دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined