بابا صدیقی قتل معاملے کی جانچ کر رہی ممبئی کی کرائم برانچ نے کہا ہے کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ شوٹرس لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی سے براہ راست رابطے میں تھے۔ تاہم، تاحال قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کرائم برانچ کو بابا صدیقی قتل معاملے میں لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کا شوٹرس کے ساتھ براہ راست تعلق ملا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، مشکوک تین شوٹرس نے قتل سے پہلے انسٹیٹ میسجنگ ایپ (اسنیپ چیٹ) کے ذریعے جیل میں بند گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی سے رابطہ کیا تھا۔
Published: undefined
انمول بھی ایک شوٹر اور سازشی پروین لونکر کے رابطے میں تھا۔ انمول کینیڈا اور امریکہ سے ملزمان کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔ ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
کرائم برانچ نے اب تک بابا صدیقی قتل معاملے میں دس ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں دو شوٹرس اور اسلحہ فراہم کرنے والا بھی شامل ہے۔ بابا صدیقی قتل کے کیس میں شوٹر شیو کمار گوتم اور دیگر ملزمان، جنہیں پولیس نے ملزم قرار دیا ہے، ابھی بھی فرار ہیں۔
Published: undefined
ملزمان اسنیپ چیٹ کے ذریعے آپس میں رابطے میں تھے اور ہدایت ملنے کے بعد میسجز فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیتے تھے۔ جب گرفتار ملزمان کے اسنیپ چیٹ کو باریکی سے دیکھا گیا تو یہ واضح ہوا کہ شوٹرز اور پروین لونکر انمول کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے۔
کرائم برانچ اس معاملے میں جلد ہی مکوکا کی متعلقہ دفعات شامل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ جانچ کے دوران، کرائم برانچ کو متعدد اسنیپ چیٹ اکاؤنٹس کی معلومات ملی ہیں، جن کے ذریعے ملزمان آپس میں رابطے میں تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined