نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ملک میں کووڈ کی ٹیکہ کاری مہم میں ایک نیا ریکارڈ بنایا گيا ہے اور ایک دن میں دو کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہندوستان کے وزیر صحت و خاندانی بہبود منسکھ مانڈویہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس تعلق سے جانکاری دی۔
Published: undefined
اپنے ٹوئٹ میں منسکھ مانڈویہ نے لکھا ہے کہ ’’ویکسین سروس کو بامعنی بناتے ہوئے، طبی عملہ اور ہم وطن باشندوں کی جانب سے وزیر اعظم کو تحفہ۔ آج وزیر اعظم مودی جی کی سالگرہ کے موقع پر ہندوستان نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک دن میں 2 کروڑ ٹیکے لگانے کی تاریخ رقم کی ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کے ویکسین پورٹل پر شام تقریباً 5.30 بجے تک دی جانے والی ویکسین کی تعداد دو کروڑ تین لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز