ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہنوز جاری ہے۔ راجدھانی دہلی میں بھی اب پٹرول کی قیمت سنچری کو پار کر چکا ہے اور یہ اضافہ لگاتار جاری ہے۔ اس بارے میں مودی حکومت کے نئے پٹرولیم وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے جب سوال کیا گیا تو انھوں نے دلچسپ جواب دیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں کب کمی ہوگی، تو انھوں نے کہا کہ ’’دام گھٹیں گے، تھوڑا وقت تو دے دیجیے...۔‘‘ پھر جب ان سے قیمتوں میں کمی کو لے کر تفصیل جاننے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے جو نایاب فارمولہ بتایا، اسے سن کر سبھی حیران رہ گئے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ان کی باتیں سچائی سے بہت ہٹ کر تھیں۔
Published: undefined
سب سے پہلے تو انھوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ اور پھر انھوں نے کہا کہ اب ملک میں ہی خام تیل کا پروڈکشن بڑھایا جائے گا۔ ساتھ ہی ہردیپ پوری نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ اب قدرتی گیس کو بھی تیزی سے بنایا جائے گا۔ پٹرولیم وزیر کے اس بیان پر سوشل میڈیا میں خوب چٹکیاں لی جا رہی ہیں۔ لوگ اس بات کا بھی مذاق بنا رہے ہیں کہ نئے پٹرولیم وزیر کو یہ بھی نہیں معلوم کہ خام تیل کی قیمت لگاتار کم ہو رہی ہے۔
Published: undefined
اس درمیان کانگریس نے ایک بار پھر تیل کی قیمتوں کو لے کر مودی حکومت کو آئینہ دکھایا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ ’’بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت اوندھے منھ گرنے کے بعد بھی ہندوستانی بازار میں پٹرول-ڈیزل کی قیمت تقریباً ہر دن بڑھ رہی ہے۔ ایسا کیوں ہو رہا ہے، اس کا جواب صرف مودی حکومت ہی دے سکتی ہے۔‘‘ کانگریس نے بتایا کہ آج بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی آئی ہے، خام تیل کی قیمت صرف 73.35 ڈالر فی بیرل ہے۔ کانگریس نے ساتھ ہی سوال کیا ہے کہ کم قیمتوں کا فائدہ مودی حکومت عام آدمی کو کیوں نہیں دے رہی؟
Published: undefined
کانگریس نے اپنے بیان میں آگے کہا کہ ’’گزشتہ سات سالوں میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر مودی حکومت 22 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔ لیکن اس دوران عام آدمی کے ہاتھ میں سوائے بے بسی اور لاچاری کے اور کچھ نہیں آیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز