قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے لیا حلف، تقریب میں پی ایم مودی، شاہ اور نڈا کی شرکت

موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ ایم پی کے گورنر منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل نے اجین جنوبی کے ایم ایل اے موہن یادو کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا

<div class="paragraphs"><p>ایم پی کے نئے وزیر اعلیٰ موہن یادو / تصویر ایکس</p></div>

ایم پی کے نئے وزیر اعلیٰ موہن یادو / تصویر ایکس

 

بھوپال: موہن یادو مدھیہ پردیش کے نئے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ ایم پی کے گورنر منگو بھائی چھگن بھائی پٹیل نے اجین جنوبی کے ایم ایل اے موہن یادو کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ موہن یادو کے علاوہ جگدیش دیورا اور راجندر شکلا نے ڈپٹی سی ایم کے طور پر حلف لیا۔ موہن یادو کے علاوہ جگدیش دیوگوڑا اور راجیندر شکلا کو نائب وزیر اعلیٰ کا حلف دلایا گیا۔

Published: undefined

بھوپال کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ شاندار تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا موجود تھے۔ اس کے علاوہ یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ، مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے، ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس، اجیت پوار، اتراکھنڈ کے سی ایم پشکر سنگھ دھامی، مرکزی وزیر نتن گڈکری، جیوترادتیہ سندھیا سمیت بی جے پی کے کئی رہنما موجود تھے۔ ایم پی کے بعد وشنو دیو سائے چھتیس گڑھ میں دوپہر 2 بجے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ چھتیس گڑھ میں وجے شرما اور ارون ساو ڈپٹی سی ایم کے طور پر حلف لیں گے۔

Published: undefined

قبل ازیں، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے بھوپال پہنچے۔ امت شاہ کے ساتھ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی بھوپال پہنچے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استقبال کے لیے کئی اہم رہنما ہوائی اڈے پر پہنچے۔ سب سے پہلے موہن یادو نے ان کا استقبال کیا۔ ان کے بعد شیوراج سنگھ چوہان اور جیوترادتیہ سندھیا نے امیت شاہ کو گلدستے دیئے۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر داخلہ نروتم مشرا بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined