مرکز میں نئی حکومت تشکیل پانے کے بعد اب اٹھارہویں لوک سبھا کے لیے منتخب 543 نئے اراکین پارلیمنٹ کی حلف برداری کی تیاری شرعو ہو گئی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 18 جون سے نئی لوک سبھا کا اجلاس شروع ہو سکتا ہے۔ اس اجلاس کے پہلے دو دنوں کے دوران یعنی 18 اور 19 جون کو نومنتخب اراکین پارلیمنٹ کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا جائے گا۔ سبھی کی حلف برداری ہونے کے بعد ایوان کے نئے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
Published: undefined
جیسا کہ روایت ہے، حکومت کی طرف سے لوک سبھا اسپیکر کے عہدہ کے لیے اراکین پارلیمنٹ میں سے ہی ایک رکن پارلیمنٹ کے نام کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔ اگر اپوزیشن اس سے اتفاق رکھتا ہے، یعنی لوک سبھا اسپیکر کے انتخاب سے متعلق حکومت کی تجویز کو قبول کر لیتا ہے تو پھر ووٹنگ کو نوبت نہیں آئے گی۔ اگر اپوزیشن کی طرف سے بھی امیدوار کھڑا کیا جاتا ہے تو پھر 20 جون کو لوک سبھا کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے ایوان میں ووٹنگ ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 21 جون کو دونوں ایوانوں، یعنی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس کو خطاب کر سکتی ہیں۔ صدر جمہوریہ کی تقریر کے ذریعہ مرکز کی مودی حکومت اپنی تیسری مدت کار کے ایجنڈے کو ایوان اور پارلیمنٹ کے ساتھ ملک کے سامنے پیش کرے گی۔ اجلاس کی تاریخوں کو لے کر ابھی آفیشیل اعلان ہونا باقی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined