نئی دہلی: حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں تیز ہو رہے احتجاج کے درمیان ’اگنی ویروں‘ کو مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز میں 10 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کو عمر میں بھی راحت دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
دفتر وزارت داخلہ نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر معلومات فراہم کی ہے۔ وزارت داخلہ کے دفتر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزارت داخلہ نے سی اے پی ایف اور آسام رائفلز میں ہونے والی بھرتیوں میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت چار سال مکمل کرنے والے اگنی ویروں کے لیئے 10 فیصد اسامیاں مختص کرنے کا اہم فیصلہ لیا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ وزارت داخلہ ن ے سی ایم پی ایف اور آسام رائفلز کی بھرتی میں اگنی ویروں کو مقررہ عمر کی حد میں بھی 3 سال کی رعایت دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ اگنی پتھ اسکیم کے پہلے بیچ کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر میں 5 سال کی چھوٹ حاصل ہوگی۔ قبل ازین، مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ بری فوج، بحریہ اور فضائیہ میں خصوصی اگنی پتھ اسکیم کے تحت قلیم مدتی معاہدہ پر بھرتی ہونے والے اگنی ویر فوجیوں کو سی اے پی ایف اور آسام رائفلز میں ترجیح دی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز