نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی کو لوگوں کی خواہشات کا اظہار قرار دیتے ہوئے اس سے لوگوں کی ذہنیت بدلنے اور نوجوان نسل کو خود کفیل بنانے اور ملک کو تعلیم کا ’گلوبل ہب‘ بنانے میں مدد ملے گی۔ نریندر مودی نے یہاں اسمارٹ انڈیا ہیکتھن کے گرینڈ فائنل سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ یہ چوتھا ہیک تھن ہے جس کے فائنل میں دس ہزار سے زیادہ طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ملک کے نوجوان نسل کو نوکری تلاش کرنے والے نوجوان بنانے کی جگہ نوکری دینے والے نوجوان بنانے پر زور دیا جائے گا اور اس سے خود کفیل ہندوستان بنانے میں مدد ملے گی۔ نوجوانوں کو اب نوکری ہی نہیں کرنی ہے بلکہ انہیں خود بھی خود کفیل بننا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی صرف دستاویز نہیں ہے بلکہ یہ لوگوں کی خواہشات کا اظہار ہے اور اکیسویں صدی میں لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔
Published: undefined
پی ایم مودی نے کہا کہ پہلے طلبہ اپنی پسند کا موضوع نہیں پڑھ پاتے تھے اور ان پر دوسرا موضوع پڑھنے کا دباؤ رہتا تھا لیکن اب طلبہ اپنی پسند کا موضوع پڑھیں گے اور ان میں خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ملٹی پل انٹری اور ملٹی پل ایگزٹ کی بھی بات کہی گئی ہے اور ملٹی ڈسپلنسری پڑھائی پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں انہوں نے رویندر ناتھ ٹیگور اور لیونارڈو داونچی کی کثیر شعبہ جاتی صلاحیتوں کا بھی ذکر کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز