نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا میں ہو رہے ڈیجیٹل انقلاب میں جمہوری اقدار کی ناگزیریت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ گورننس، شمولیت، بااختیار بنانے، رابطے اور فوائد کی منتقلی اور فلاحی اقدامات میں زبردست تبدیلیاں آرہی ہیں۔ پی ایم مودی نے پہلے سڈنی ڈائیلاگ میں کلیدی بیان میں سائبر ورلڈ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ مستقبل میں تکنیک کے تعلق سے دنیا کے تمام جمہوری ممالک کو انسانی اقدار کا خیال رکھنا ہوگا اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے امکانات سے نوجوان نسل کو بچانا ہوگا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ انہیں سڈنی ڈائیلاگ میں مدعو کرنا نہ صرف ہندوستان کے لئے ایک اعزاز ہے بلکہ یہ ہند بحرالکاہل خطے اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل دنیا میں ہندوستان کے مرکزی کردار کا اعتراف بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں ہمارے ارد گرد ہرچیز بدل رہی ہے۔ اس نے سیاست، معیشت اور معاشرے کی نئی تعریف کی ہے اور خودمختاری، حکمرانی، اخلاقیات، قانون، حقوق اور سلامتی کے بارے میں نئے سوالات اٹھائے ہیں۔ اس سے بین الاقوامی مسابقت، طاقت اور قیادت کو بھی نئے سرے سے ایک نئی شکل دی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی وجہ سے پانچ اہم تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دنیا کے سب سے زیادہ جامع عوامی معلومات کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہے ہیں۔ 1.3 ارب ہندوستانیوں کے پاس ایک ڈیجیٹل شناخت ہے۔ ہم چھ لاکھ گاؤں کو براڈ بینڈ سے جوڑنے جا رہے ہیں۔ دوسرا- ہم ڈیجیٹل تکنیک کے ذریعہ حکمرانی، شمولیت، بااختیار بنانے، کنیکٹیویٹی، فوائد اور فلاحی اقدامات کی منتقلی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں کو بدل رہے ہیں۔ تیسرا - ہندوستان میں تیسرا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے۔ ہر ہفتے نئے نئے یونیکورنس آ رہے ہیں اور وہ صحت وتعلیم سے لے کر قومی سلامتی تک ہر شعبے میں حل فراہم کر رہے ہیں۔ چوتھا۔ ہندوستان کی صنعت اور خدمات کے شعبے، خاص طور پر زراعت کے شعبے میں، بہت وسیع تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ ہم صاف توانائی، وسائل اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔ پانچواں۔ ہندوستان کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے بہت بڑی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ ہم 5 جی اور6 جی جیسی ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہندوستان مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین لرننگ کے میدان میں کام کرنے والے سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے، جو اے آئی کے انسانی مرکز اور اخلاقی استعمال پر کام کر رہا ہے۔ ہم کلاؤڈ پلیٹ فارمز اور کمپیوٹنگ میں مضبوط صلاحیتیں تیار کر رہے ہیں۔ یہی ہماری ڈیجیٹل خود مختاری اور پائیدار بنے رہنے کا منترہے۔ ہم کوانٹم کمپیوٹنگ میں عالمی معیار کی صلاحیتیں تیار کر رہے ہیں۔ ہمارا خلائی پروگرام ہماری معیشت اور سلامتی کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس شعبے کو نجی سرمایہ کاری اور اختراعات کے لیے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔
Published: undefined
مودی نے کہا کہ ہندوستان پہلے سے ہی دنیا کے کارپوریٹ ورلڈ کو سائبر سیکورٹی حل اور خدمات فراہم کرنے کا ایک بڑا مرکز ہے۔ ہم نے ہندوستان کو سائبر سکوریٹی کے لئے ایک عالمی ہب بنانے کے لئے اپنی صنعتوں کے ساتھ ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ آج ٹیکنالوجی کی سب سے اہم پیداوار ڈیٹا ہے۔ ہندوستان میں، ہم نے ڈیٹا کے تحفظ، رازداری اورسکوریٹی کے لیے ایک مضبوط فریم ورک بنایا ہے۔ اس وقت ہم ڈاٹا کااستعمال لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو یہ سب کچھ جمہوری فریم ورک میں کرنے کا ایک لاجواب تجربہ ہے جس میں انفرادی حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined