نئی دہلی: انڈین یوتھ کانگریس نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کی رہائش گاہ کے باہر مہنگائی، پٹرول، ڈیزل اور گیس سلنڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر سینکڑوں کانگریس کارکن موجود رہے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بی وی نے کہا، "اسمریتی ایرانی جب حزب اختلاف میں تھیں تو پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی میں 5 روپے کے اضافے کے خلاف سڑکوں پر اتر جایا کرتی تھیں اور آواز بلند کرتے ہوئے نظر آتی تھیں۔ لیکن آج جب ہر طرف مہنگائی ہے، تو وہ خاموش ہیں، یوتھ کانگریس نے آج انہیں نیند سے بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ملک کے کئی شہروں میں پٹرول کے دام 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکے ہیں، ڈیزل 90 روپے کو عبور کرچکا ہے اور گیس سلنڈر کی قیمتیں بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہیں، شرمناک بات یہ ہے کہ اتنی کھلی لوٹ مار کے باوجود بی جے پی حکومت اس کا ذمہ دار بھی کانگریس کو ٹھہرا کر خود صاف دامن بچا کر نکل جانا چاہتی ہے۔
Published: undefined
انڈین یوتھ کانگریس کے مطابق کسان، نوجوان، مزدور، کاروباری اور خواتین مہنگائی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن آر ایس ایس اور بی جے پی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کا عوام دشمن اور ملک دشمن چہرہ سامنے آ گیا ہے۔
Published: undefined
انڈین یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس نے وزیر پٹرولیم کے حالیہ بیان پر، جس میں انہوں نے ٹھنڈے موسم کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسوب کیا ہے، کو ایک بے تکا بیان قرار دیتے ہوئے ان کے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دینے اور مرکزی حکومت سے پٹرول، ڈیزل اور قیمتوں میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز