نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی کہرے (دھند ) نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ منگل کی صبح پوری دہلی دھند کی چادر سے گھری ہوئی ہے۔ دھند کی وجہ سے انڈیا گیٹ، راشٹر پتی بھون جیسی عمارتوں کو نزدیک سے دیکھنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔ آلودگی کی سطح خطرے کے نشان سے آگے نکل گئی ہے۔
دھند کے پیش نظر آئی ایم اے (انڈین میڈیکل ایسوسیشن) نے دہلی حکومت کو خط لکھ کر یہ اپیل کی ہے کہ وہ اسکولوں میں آؤٹ ڈور کھیلوں پر روک لگائے۔ صبح کے وقت چہل قدمی کے لئے آئے لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ آج کی صبح عام صبحوں سے الگ ہے کیوں کہ 50 میٹر تک بھی دیکھنا مشکل ہو رہا ہے۔
Published: 07 Nov 2017, 9:47 AM IST
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے تین دنوں تک موسم کی یہی حالت بنی رہے گی۔ دہلی کے علاوہ پنجاب اور ہریانہ میں بھی ایسا ہی موسم رہ سکتا ہے۔
این سی آر علاقہ میں بھی آلودگی کی اعلیٰ سطح نے قہر برپا کیا ہوا ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد میں ہوا کی بہتری کا انڈیکس 400 کے پار پہنچ گیا ہے۔ حالات اس قدر خراب ہیں کہ اگر بہتری نہ آئی تو اسکولوں کو بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا جا سکتا ہے۔
Published: 07 Nov 2017, 9:47 AM IST
غور طلب ہے کہ دہلی -این سی آر میں آلودگی کو قابو میں کرنے کے لئے سپریم کورٹ نے اس دیوالی پر پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ حالانکہ آلودگی پر اس کا زیادہ اثر نہیں ہوا اور تہوار کے موسم میں دہلی کی ہوا بے حد خراب ہو گئی۔ دہلی میں آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے دہلی حکومت ایک بار پھر سے آڈ اور ایون (طاق و جفت) نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
Published: 07 Nov 2017, 9:47 AM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Nov 2017, 9:47 AM IST
تصویر سوشل میڈیا