نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹریوں اور انچاروں کا اجلاس ہفتہ کے روز دہلی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ کانگریس پارٹی 31 مارچ کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔ احتجاج کے لئے ’تھالی بجاؤ، مہنگائی بھگاؤ‘ کا نعرے دیا گیا ہے۔
Published: undefined
کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران جنرل سکریٹری برائے تنظیم کے سی وینوگوپال، انچارج یوپی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، کرناٹک کے انچارج اور جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، اویناش پانڈے، پی ایل پونیا، ہریش چودھری، اجے ماکن، شکتی سنگھ گوہل، طارق انور، اجئے کمار سمیت دیگر لیڈران موجود رہے۔
Published: undefined
اجلاس کے حوالہ سے پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ’’کانگریس جنرل سکریٹریوں، ریاستوں کے انچارجوں کے اجلاس میں رکنیت کی مہم اور عوام کے مسائل پر تحریک کے حوالہ سے بحث میں اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 مارچ کو مہنگائی کے خلاف کانگریس کی ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، جس کے لئے تھالی بجاؤ، مہنگائی بھگاؤ کا نعرہ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 2-4 اپریل کو بلاک اور ضلعی سطح پر مظاہرہ کیا جائے گا۔ جبکہ 7 اپریل کو ریاستی راجدھانی میں مظاہرہ کیا جائے گا۔
Published: undefined
اس میٹنگ میں کانگریس کی تمام ریاستوں کے انچارجوں نے اپنی ریاستوں کی رپورٹیں پیش کیں۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے 26 مارچ کو پارٹی جنرل سکریٹریوں اور ریاستی انچارجوں کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے میٹنگ کی تھی۔ اس اجلاس کی صدارت کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کی تھی۔
Published: undefined
ان سب کے درمیان پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور پارٹی لیڈروں سے موجودہ صورتحال کے حوالے سے میٹنگ کرنے کو کہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اسی بنیاد پر ریاستوں میں نئے صدر کی تقرری اور تنظیم میں ردوبدل کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز