اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر جوشی مٹھ میں پریشانیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں سے اگرچہ گھروں میں نئی دراڑیں پڑنے کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن جن گھروں میں پہلے دراڑیں پڑی تھیں اب وہ ایک طرف جھک رہی ہیں۔ ساتھ ہی کھیتوں میں شگاف کی بجائے بڑے گڈھے بننا شروع ہو گئے ہیں جس سے مقامی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
جوشی مٹھ قصبے کے سنگھ دھار وارڈ میں ہوٹل ماؤنٹ ویو اور ملاری کے پیچھے والے مکانات میں پہلے ہی دراڑیں پڑ چکی ہیں، لیکن اب دراڑیں بڑھنے لگی ہیں اور کچھ مکانات ایک طرف جھک رہے ہیں۔ انتظامیہ پہلے ہی اس علاقے کے خاندانوں کو میونسپلٹی اور گردوارہ میں قائم ریلیف کیمپوں میں پہلے ہی منتقل کر چکی ہے۔ مقامی رہائشی دگمبر سنگھ کا کہنا ہے کہ اب گھروں میں دراڑیں بہت بڑھ گئی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا گھر ترچھا ہو گیا ہے۔ آفت سے متاثرہ دیپک کا کہنا ہے کہ گھر کے کالم آہستہ آہستہ اپنی اپنی جگہ جھوڑ رہے ہیں اور دراڑیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ساتھ شہر میں زمینوں اور مکانوں میں دراڑیں پڑنے کے بعد زمین میں گڈھے پڑ گئے ہیں جو لوگوں کے لیے معمہ بنے ہوئے ہیں۔ تازہ معاملہ منوہر باغ وارڈ کے ستی محلے کا ہے۔ یہاں وجے ستی کے گھر کے نیچے ایک گڈھا بن گیا ہے۔ وجے کا کہنا ہے کہ پہلے یہ گڈھا چھوٹا تھا، لیکن یہ آہستہ آہستہ بڑا ہوتا جا رہا ہے۔ انتظامیہ پہلے ہی یہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے۔
Published: undefined
جوشی مٹھ کی ایس ڈی ایم کم کم جوشی نے کہا کہ جہاں کھیتوں میں دراڑیں ہیں وہیں کئی مقامات پر گڈھے ہیں، سی بی آر آئی کی ٹیکنیکل ٹیم روی گرام سمیت دیگر مقامات پر پڑے گڈھوں کا سروے کر رہی ہے۔ سنگھ دھار وارڈ کو پہلے ہی غیر محفوظ قرار دے دیا گیا ہے، یہاں لینڈ سلائیڈنگ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہاں کے آفات سے متاثرہ لوگوں کو پہلے ہی ریلیف کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
بتادیں کہ شہر میں گڈھوں کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اسی طرح کے گڈھے یہاں دیگر مقامات پر بھی بن چکے ہیں۔ پہلا گڈھا تھانے کے پیچھے میدان میں نمودار ہوا تھا۔ اس کے بعد منوہر باغ وارڈ میں ایک گڈھا نظر آیا۔ اس کے ساتھ ہی راوی گرام کے کوٹھیلا علاقے میں بھی گڈھا بن گیا ہے۔ پہلے ہر جگہ ایک چھوٹا سا گڈھا بن رہا ہے۔ بعد میں وہ بڑا ہو رہا ہے۔ مختلف مقامات پر بننے والے ان گڈھوں نے مقامی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined