نئی دہلی: راجیہ سبھا ٹی وی اور لوک سبھا ٹی وی چینلوں کا انضمام کر کے ایک نیا ٹی وی چینل بنایا گیا ہے جس کا نام سنسد ٹی وی رکھا گیا۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے سرکاری طور پر اس کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس انضمام کے سلسلے میں پچھلے سال جون میں اطلاع دی گئی تھی۔
Published: undefined
اس نئے انضمام کے ساتھ اعلی سطح کے افسروں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز کے ریٹائرڈ افسر روی کپور کو سنسد ٹی وی کا چیف ایگزیکیوٹو افسر (سی ای او) بنایا گیا ہے۔ وہ منگل سے عہدہ سنبھالیں گے۔ ان کا دور اقتدار ایک سال تک کے لئے ہوگا۔ وہیں، راجیہ سبھا ٹی وی کے موجودہ سی ای او منوج کمار پانڈے کو ان کے فرائض سے آزاد کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
روی کپور1986 بیچ کے آسام- میگھالیہ کیڈر کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ وہ کپڑا وزارت کے سکریٹری کے طور پر تعینات تھے۔ وہ آسام کے اڈیشنل چیف سکریٹری کے علاوہ مختلف علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ خان اور معدنیات، جنگلات اور ماحولیات، ایکٹ ایسٹ پالیسی معاملوں اور عوامی صنعتی محکموں کے انچارج رہے۔ انہوں نے صنعت اور تجارت کی وزارت میں بھی اپنی خدمات دی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ لوک سبھا کی کارروائی کے براہ راست براڈ کاسٹ کی شروعات دوردرشن پر 1989 سے کی گئی تھی۔ سال 2004 میں الگ سے لوک سبھا ٹی وی وجود میں آیا۔ ایک سال بعد 2011 میں راجیہ سبھا ٹی وی کی شروعات ہوئی جس میں راجیہ سبھا کی کارروائی کا براڈ کاسٹ کیا جاتا ہے۔ دونوں چینلوں پر ایوان کی کارروائی براہ راست دکھانے کے علاوہ کئی دیگر سرکاری، سیاسی اور معلوماتی پروگرام دکھائی جاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز