تلنگانہ پولیس نے بدھ کے روز معطل بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف پیغمبر محمد پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لیے تین مزید مجرمانہ معاملے درج کیے۔ جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان حیدر آباد کے نامپلی اور ملکپیٹ پولیس تھانوں میں یہ نئےمعاملے درج کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
رکن اسمبلی پر مذہب کی بنیاد پر لوگوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعات 153اے، 188، 295اے، 298، 505(1)(بی)(سی)، 505(2) اور 506 کے تحت معاملے درج کیے گئے ہیں۔ راجہ سنگھ کے خلاف تلنگانہ کے کچھ دیگر اضلاع میں بھی معاملوں کا اندراج ہوا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حیدر آباد کے مختلف حصوں اور تلنگانہ کے دیگر کئی مقامات پر مسلم شکایت درج کرانے کے لیے ریلیوں کی شکل میں پولیس تھانے پہنچ رہے ہیں۔ راجہ سنگھ کے خلاف منگل کو چھ تھانوں میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ زبردست مظاہرہ کے بعد انھیں 23 اگست کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پھر 23 اگست کو ہی ایک عدالت نے انھیں ضمانت دے دی تھی اور فوری رِہائی کا حکم صادر کیا تھا۔ اس حکم کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا، جس پر لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined