قومی خبریں

بابا صدیقی قتل کیس میں نیا پہلو سامنے آیا، پولیس نے ’ایس آر اے پروجیکٹ‘ کی تحقیق شروع کی

بابا صدیقی کے قتل میں اب تک ان کی سلمان خان سے دوستی کا ذکر تھا لیکن اب نیا زاویہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ’ایس آر اے پروجیکٹ‘ کی تحقیقات شروع کی ہیں اور باندرہ کے منصوبوں کی تفصیلات بھی حاصل کی ہیں

<div class="paragraphs"><p>بابا صدیقی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

بابا صدیقی کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
ians

ممبئی: بابا صدیقی کے قتل کے معاملے میں اب تک ان کے سلمان خان کے قریب ہونے کی بات سامنے آ رہی تھی اور قیاس تھا کہ لارنس بشنوئی نے ان پر اس دوستی کی بنیاد پر حملہ کیا۔ مگر اب اس کیس میں نیا پہلو بھی سامنے آیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے اس قتل کے پیچھے ایس آر اے (سلم ریہبلیٹیشن اتھارٹی) پروجیکٹ کے سلسلہ میں بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Published: undefined

کرائم برانچ نے بابا صدیقی کے قتل کے چند دن بعد ایس آر اے اتھارٹی سے باندرہ میں جاری ایس آر اے منصوبوں کے حوالے سے معلومات طلب کی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی نے اشارہ دیا تھا کہ ان کے والد کے قتل کے پیچھے ایس آر اے پروجیکٹ کا تنازعہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔ ذیشان نے اپنے والد کے قتل کے چند دن بعد ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ان کے والد نے کمزور افراد کے حقوق اور ان کے گھروں کی حفاظت کی خاطر اپنی جان دی۔

Published: undefined

اس بیان کے بعد کرائم برانچ نے ایس آر اے افسران کو خط بھیجا جس میں باندرہ علاقے میں جاری تمام ایس آر اے منصوبوں کی تفصیلات مانگی گئیں۔ ایس آر اے حکام نے جواب دیتے ہوئے اس مخصوص علاقے میں جاری تمام منصوبوں کی معلومات فراہم کی ہیں اور پولیس اب ان منصوبوں کی دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے۔

Published: undefined

مزید برآں، بابا صدیقی اور ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کچھ ماہ قبل باندرہ-کرلا کمپلیکس (بی کے سی) کے علاقوں میں دو سلم ریہبلیٹیشن پروجیکٹس، سنت گیانیشور نگر اور بھارت نگر کے خلاف احتجاج بھی کر رہے تھے۔ ان کے بقول، وہاں رہنے والوں کو یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ریہبلیٹیشن کے بعد انہیں کس سائز کا مکان دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined