شمال مشرقی دہلی سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذریعہ ان پر اور ان کے حامیوں پر حملہ کرنے کے لیے غنڈے بھیجنے کا الزام لگایا اور کہا کہ سیاست کرو لیکن سیاست میں اپنی حدود کو پار نہ کرو ۔
Published: undefined
کنہیا کمار نے ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ بی جے پی کے لوگ غنڈے بھیج کر انہیں اور ان کے حامیوں کو ڈرانا چاہتے ہیں، لیکن وہ بی جے پی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے اس کارروائی کو غیر مہذب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں احتجاج کرو لیکن اپنی حدود کو پار نہ کرو۔
Published: undefined
بی جے پی پر سخت لہجے میں حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری رگوں میں مجاہدآزادی کا خون بہتا ہے، اگر ہم انگریزوں سے نہیں ڈرے تو انگریزوں کی چاپلوسی کرنے والوں سے ڈرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یاد رکھیں کہ ہر مال بکاؤ نہیں ہوتا ۔"
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے شمال مشرقی دہلی سے بی جے پی کے ایم پی منوج تیواری پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں سے 10 سال تک ایم پی ہیں، لیکن انہوں نے کوئی کام نہیں کیا۔ کیندریہ ودیالیہ کھولنے اور علاقے کے لوگوں کو جدید سہولیات سے آراستہ اسپتال فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ یہاں کی سڑکوں پر ٹریفک جام صبح سے شام تک کی کہانی ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔دہلی کے لوگوں نے آپ کو بھاری ووٹوں سے جتوایا اور آپ کو 10 سال کے لیے ایم پی بنایا۔ان کے اکاؤنٹس میں 15 لاکھ روپے نہیں آئے، لیکن آپ کے اکاؤنٹ میں 28 کروڑ روپے آئے۔ آپ جمہوریت کو تباہ کرنا اور تاناشاہی کرنا اور لوگوں کو ڈرانا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined