نیتاجی سبھاش چندر بوس کے پوتے چندر کمار بوس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آج ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے گزارش کی ہے کہ مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش کے باقیات کو جاپان سے ہندوستان لایا جائے۔ دراصل نیتاجی کے باقیات جاپان کے رینکوجی مندر میں رکھے ہوئے ہیں۔ چندر کمار بوس ان باقیات کو ہندوستان لانے کی اپیل پی ایم مودی سے پہلے بھی کر چکے ہیں، لیکن اب تک ان کی خواہش پوری نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
اپنے خط میں چندر کمار بوس نے لکھا ہے کہ ’’نیتاجی کے یومِ وفات (18 اگست) سے قبل کی شام میں آپ سے ایک بار پھر ان کے باقیات کو رینکوجی مندر سے ہندوستان واپس لانے کی اپیل کرتا ہوں۔ وہ اپنی شخصیت، صلاحیت، ہمت، اخلاص اور ہندوستان کی آزادی کے لیے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ ہر جگہ آزادی کے متوالوں کے دل میں ہمیشہ کے لیے ہیرو کی شکل میں بسے ہوئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
چندر کمار بوس کا کہنا ہے کہ اگست 1945 میں جاپان کی خود سپردگی کے بعد ایک جاپانی فوجی طیارہ سے سفر کرنے کے دوران ہوائی حادثہ میں ان کی موت ہو گئی تھی۔ ان کے بھائی شرت چندر بوس اور ویانا میں بیوہ امیلی سمیت کنبہ کے اراکین نیتاجی کی واپسی کا انتظار کر رہے تھے، لیکن 18 اگست 1945 کے بعد ان کے زندہ ہونے کی کسی کو کوئی جانکاری نہیں ملی۔ چندر کمار بوس نے بتایا کہ 1956 میں اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے آئی این اے کے تجربہ کار جنرل شاہ نواز خان کی صدارت میں تین رکنی جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ پہلی بار اس حادثے کو لے کر نیتاجی کی موت پر 11 گواہوں سمیت تفصیلی جانکاری ایک آفیشیل رپورٹ میں درج کی گئی۔ حکومت کے ذریعہ مقرر کھوسلا کمیشن کی 1974 کی رپورٹ نے شاہ نواز کے نتائج کی تصدیق کی۔ تیسری اور آخری حکومت کے ذریعہ مقرر مکھرجی جانچ کمیشن 2005 نے دعویٰ کیا تھا کہ نیتا جی کی موت ہوائی حادثہ میں نہیں ہوئی تھی۔ ان کے نتائج میں خامیاں پائی گئیں، جس کے بعد حکومت ہند نے اسے خارج کر دیا۔
Published: undefined
چندر کمار بوس نے پی ایم مودی کو لکھی اپنی چٹھی میں کہا ہے کہ ’’اب وقت آ گیا ہے۔ آپ کی (پی ایم مودی) قیادت میں حکومت ہند نے نیتاجی سے متعلق فائلوں کو منظر عام پر لا کر اسے بند کرنے کی پیش قدمی کی۔ سبھی فائلوں کو جاری ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ نیتاجی کا انتقال 18 اگست 1945 کو ہوا تھا۔ یہ ضروری ہے کہ حکومت ہند کی طرف سے ایک آخری بیان دیا جائے جس سے نیتاجی کی موت کو لے کر افواہ پھیلانے والوں پر لگام لگایا جا سکے۔ چندر کمار نے پی ایم مودی سے پرزور انداز میں گزارش کی کہ اب نیتاجی کے باقیات کو ہندوستان لانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined