نئی دہلی: نیٹ کا امتحان شروع سے ہی تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں ٹاپرز اور گریس مارکس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ گیا ہے۔ این ٹی اے نے 23 جون کو گریس مارکس حاصل کرنے والے طلبا کا دوبارہ امتحان لیا تھا۔ دریں اثنا، نیٹ-یوجی کونسلنگ جو آج یعنی 6 جولائی کو شروع ہونے جا رہی تھی، اسے ملتوی کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جلد ہی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
Published: undefined
این ٹی اے کے ذریعہ کئے گئے نیٹ امتحان کے نتائج کے اعلان کے بعد سے مسلسل تنازعہ چل رہا ہے۔ 1563 طلبہ کو گریس مارکس دیئے گئے جس کے بعد دھاندلی کے الزامات عائد ہونے لگے۔ 23 جون کو دوبارہ امتحان کرایا گیا اور 1563 طلبا میں سے صرف 813 طلبا دوبارہ امتحان میں شریک ہوئے۔ دوبارہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا کے لیے کونسلنگ کی جانی تھی لیکن آج ہونے والی کونسلنگ ملتوی کر دی گئی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اس سال 67 امیدواروں نے نیٹ امتحان میں ٹاپ کیا تھا، جب کہ پچھلے سال صرف 2 ٹاپر تھے۔ وہیں، این ٹی اے نے 1500 سے زیادہ طلبا امتحان کے دوران وقت کے مبینہ ضیاع کی بنیاد پر گریس مارکس بھی دیے تھے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے 23 جون کو دوبارہ امتحان کرانے کا اختیار دیا تھا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ نیٹ-پی جی امتحان 24 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے دیا تھا۔ الزام ہے کہ کئی طلبا کو غلط طریقہ سے اضافی مارکس کئے گئے۔ غلط طریقہ کار اختیار کر کے رینک کو بھی کم زیادہ کئے جانے کا الزام ہے۔ چھ مراکز پر امتحان میں تاخیر کی وجہ سے وقت کے ضیاع کی تلافی کے لیے 1500 سے زائد طلبہ کو گریس نمبر بھی دیے گئے، جس کے بعد بڑی تعداد میں طلبا سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز