قومی خبریں

مودی کی حلف برداری تقریب میں عمران خان کو نہیں دی گئی دعوت

شاہ محمود قریشی نے پیر کی شام کو ایک نیوز چینل سے کہا ’’ان کی (مودی) مکمل توجہ اپنے انتخابی مہم کے دوران پاکستان کو کوسنے پر تھی۔ اب ہم یہ امید نہیں کر سکتے کہ وہ اتنی جلدی اس سے باہر نکل پائیں گے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو ہندوستان کی طرف سے نریندر مودی کی بطور وزیر اعظم دوسری مدت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دونوں ہمسایہ ملکوں کے مابین سرد مہری کے جلد خاتمے کا کوئی امکان نہیں۔

Published: 28 May 2019, 5:10 PM IST

حکومت کے بیان کے مطابق ’پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی کے تحت بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال اور بھوٹان کے رہنماؤں کو حلف برداری کی تقریب میں شریک کی دعوت دی گئی ہے اور پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔

Published: 28 May 2019, 5:10 PM IST

وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ کرغزستان اور ماریشس کے رہنماؤں کوبھی دعوت دی گئی ہے، تاہم اگلے ماہ کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات متوقع ہے۔ اس اجلاس میں دونوں رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

Published: 28 May 2019, 5:10 PM IST

عمران خان کو مدعو نہیں کرنا ہندوستان کا داخلی معاملہ: پاکستان

ادھر، پاکستان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے جمعرات کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کے حکومت ہند کے فیصلہ کو ہندوستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

Published: 28 May 2019, 5:10 PM IST

انگریزی روزنامہ ’ ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کی شام کو ایک نیوز چینل سے کہا ’’ان کی (مودی) مکمل توجہ اپنے انتخابی مہم کے دوران پاکستان کو کوسنے پر تھی۔ ہم اب یہ امید نہیں کر سکتے کہ وہ اتنی جلدی اس سے باہر نکلیں گے‘‘۔

Published: 28 May 2019, 5:10 PM IST

مودی نے جب 2014 میں وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف لیا تھا تو ان کی حلف برداری کی تقریب میں جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) ممالک کے لیڈروں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں پاکستان بھی شامل تھا۔ پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے اس وقت مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

Published: 28 May 2019, 5:10 PM IST

قابل غور ہے کہ 14 فروری کو جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مرکزی ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر ہوئے خود کش حملے میں 40 جوانوں کے شہید ہونے کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہیں۔

Published: 28 May 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 May 2019, 5:10 PM IST