اتر پردیش کے الہ آباد میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمہ کے مقام کی توسیع کے لئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے۔ الہ آباد نہرو-گاندھی خاندان کا آبائی شہر ہے اور یہیں پر ان کی آبائی رہائش آنند بھون واقع ہے۔ اس معاملہ پر کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنان کا غصہ پھوٹ پڑا اور انہوں نے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوراہے خوبصورتی بڑھانے کے لئے مجسمہ کو ہٹانا ضروری تھا۔ حالانکہ ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں تھاکہ خوبصورتی کے لئے دین دیال اپادھیائے کے مجسمہ کو کیوں نہیں چھیڑا گیا؟ اس موقعہ پر ہنگامہ کر رہے کانگریس کے رہنماؤں نے کہا، ’’یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے مجسمہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔ ‘‘
Published: 14 Sep 2018, 11:04 AM IST
کانگریس رہنماؤں نے سوال کیا ’’یہ کارروائی ایسی ہے گویا جوتے پہن کر کرین سے پھانسی دی جا رہی ہے۔ کیا ریاستی اور مرکزی حکومت ایک نظریہ کو ختم کرنے کے لئے اس طرح کی گھٹیاقسم کی کارروائی کرے گی! ‘‘
Published: 14 Sep 2018, 11:04 AM IST
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اپوزیشن پارٹی کے کسی رہنما کے مجسمہ کو ہٹایا گیا ہے، اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اس طرح کا تنازعہ ہوا ہے۔ بی جے پی پہلے ہی کانگریس سے پاک ہندوستان کا نعرہ دے چکی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں کے مجسمے ہٹانا بی جے پی کے کانگریس سے پاک ہندوستان کے منصوبہ کا حصہ ہے۔
Published: 14 Sep 2018, 11:04 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Sep 2018, 11:04 AM IST
تصویر: پریس ریلیز