قومی خبریں

’سرکاری ملازمین کے ساتھ دھوکہ دہی بند کیجئے‘ نیہا سنگھ راٹھور کا یو پی ایس پر طنز

یونیفائیڈ پنشن اسکیم میں ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن میں اضافے کا بھی انتظام ہے، جو انڈیکسیشن سے منسلک ہے۔یو پی ایس صرف سرکاری ملازمین کے لیے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویربشکریہ سوشل میڈیا

 

مرکز کی مودی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک نئی پنشن اسکیم، یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے یو پی ایس متعارف کرایا گیا ہے اور یہ اسکیم یکم اپریل 2025 سے نافذ ہوگی۔ اپوزیشن یو پی ایس کو لے کر مودی حکومت پر حملہ آور ہے اور اولڈ پنشن اسکیم (او پی ایس) کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ادھر بھوجپوری لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے بھی یو پی ایس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

بھوجپوری لوک گلوکارہ اور شاعرہ نیہا سنگھ راٹھور نے یو پی ایس کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ یو پی ایس کے حوالے سے نیہا سنگھ راٹھور نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھاکہ ’’اولڈ پنشن اسکیم (او پی ایس) چاہئے، الٹی پلٹی اسکیم (یو پی ایس )  نہیں چاہئے۔سرکاری ملازمین کے ساتھ دھوکہ دہی بند کیجئے۔‘‘

Published: undefined

مرکزی حکومت سرکاری ملازمین کے لیے ایک نئی پنشن اسکیم، یونیفائیڈ پنشن اسکیم لائی ہے۔ یہ مودی حکومت کی نئی 3.0 اسکیم ہے۔ یہ اسکیم اپریل 2025 سے نافذ کی جائے گی۔ واضح رہےکہ اب پنشن کے فوائد حاصل کرنے کے لیے سرکاری ملازمین کو یو پی ایس اور نئی پنشن اسکیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پرانی اور نئی پنشن اسکیموں کی جگہ یونیفائیڈ پنشن اسکیم لائی گئی ہے۔

Published: undefined

نئی پنشن سکیم کے تحت اگر کوئی سرکاری ملازم 25 سال خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوتا ہے تو اسے گزشتہ 12 ماہ کی بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد بطور پنشن دیا جائے گا۔ اگر کوئی ملازم 10 سال تک کام کرتا ہے تو اسے تقریباً 10,000 روپے پنشن دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی کچھ ریاستوں میں سرکاری ملازمین کے لیے پرانی پنشن اسکیم بھی لاگو ہے، لیکن نئی پنشن اسکیم کو لے کر اپوزیشن مودی حکومت پر شدید حملہ کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined