نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ ووٹنگ سات مرحلوں میں ہونی ہے۔ اس حوالے سے تمام جماعتیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت جاری ہے۔ دریں اثنا، اوڈیشہ میں وزیر اعلی نوین پٹنائک کے ساتھ بی جے پی کے اتحاد کی بات چیت ناکام ہو گئی ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پارٹی آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات اکیلے ہی لڑے گی۔
دراصل ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور بیجو جنتا دل کے درمیان اتحاد کو لے کر کئی دنوں سے مذاکرات چل رہے تھے۔ میڈیا میں لگاتار کہا جا رہا تھا کیہ دونوں پارٹیاں اتحاد کر کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات لڑیں گی لیکن معاملہ اٹکا رہا اور بی جے پی نے اب اکیلے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے ریاستی صدر منموہن سامل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اعلان کیا کہ ہم مختلف معاملات میں ہمارا ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ تجربہ رہا ہے کہ ملک میں جہاں بھی ڈبل انجن والی حکومت رہی ہے وہاں ترقی اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے کام میں تیزی آئی اور ریاست نے ہر میدان میں ترقی کی ہے لیکن آج مودی حکومت کی کئی فلاحی اسکیمیں اوڈیشہ میں زمین پر نہیں پہنچ رہی ہیں جس کی وجہ سے اوڈیشہ کے غریب بہن بھائیوں کو ان کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز