اتر پردیش میں ان دنوں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ پارٹیاں ایک دوسرے پر پوسٹروں کے ذریعہ حملہ آور ہو رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے 'بٹیں گے تو کٹیں گے' پر تو سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ اب اس کے جواب میں سماج وادی پارٹی کی طرف سے بھی راجدھانی لکھنؤ کی سڑکوں پر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹروں میں لکھا ہے 'جڑیں گے تو جیتیں گے'۔
Published: undefined
یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی بی جے پی کے پوسٹر والے نعرے کو لے کر سوشل میڈیا سائٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ منفی نعرہ ان کی مایوسی اور ناکامی کی علامت ہے، جن کا نظریہ جیسا، ان کا نعرہ ویسا ہے۔ اس نعرہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے جو گنتی کے 10 فیصد ووٹر بچے ہیں، اب وہ بھی کھسکنے کی دہلیز پر ہیں۔ اس لیے یہ ان کو ڈرا کر ایک کرنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں لیکن ایسا کچھ ہونے والا نہیں ہے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے اپنے پوسٹ میں آگے لکھا کہ منفی نعرے کا اثر بھی ہوتا ہے۔ دراصل اس مایوس کن نعرہ کے آنے کے بعد ان کے بچے کھچے حامی یہ سوچ کر اور بھی مایوس ہیں کہ جنہیں ہم طاقتور سمجھ رہے تھے، وہ تو اقتدار میں رہ کر بھی کمزوری کی ہی باتیں کر رہے ہیں۔ جس مثالی ریاست کا تصور ہمارے ملک میں کیا جاتا ہے، اس کی بنیاد میں 'بے خوف' ہوتا ہے 'خوف' نہیں۔ یہ سچ ہے کہ 'خوفزدہ' ہی خوف بیچتا ہے کیونکہ جن کے پاس جو ہوگا، وہ وہی تو بیچیں گے۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے اپنے پوسٹ کے ذریعہ کہا کہ ملک کی تاریخ میں یہ نعرہ 'بدترین نعرہ' کے طور پر درج ہوگا اور ان کے سیاسی زوال کے آخری باب کے طور پر آخری کیل ثابت ہوگا۔ ملک اور سماج کے مفاد میں انہیں اپنی منفی نظر اور نظریے کے ساتھ اپنے صلاح کار بھی بدل لینے چاہئیں۔ یہ ان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔ ایک اچھی صلاح یہ ہے کہ 'پالیں تو اچھے خیال پالیں' اور آستینوں کو کھلا رکھیں، ساتھ ہی بانہوں کو بھی، اسی میں ان کی بھلائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا