نئی دہلی: میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ انڈر گریجوایٹ (NEET UG 2022) کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہریانہ کی تنشکا سمیت کل 4 امیدواروں نے امتحان میں ٹاپ کیا ہے، جبکہ دہلی کے آشیش بترا ٹاپرز کی فہرست میں دوسرے مقام پر ہیں۔ تنشکا نے 720 میں سے 715 نمبر حاصل کئے ہیں۔
Published: undefined
بنیادی طور پر ہریانہ کے نارنول کی رہنے والی تنشکا نے نہ صرف نیٹ میں ہی ٹاپ نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے کیا اس سے قبل جے ای ای مینز میں بھی 99.50 پرسنٹائل حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے 12ویں جماعت میں 98.6 فیصد اور 10ویں جماعت میں 96.4 فیصد نمبر حاصل کئے تھے۔ تنشکا اب ایمس دہلی میں کارڈیو، نیورو یا آنکولوجی میں مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ نیٹ یو جی 2022 کا امتحان 17 جولائی کو ملک بھر میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس کے لئے تقریباً 18.72 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا تھا جن میں سے 993069 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔
Published: undefined
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے نیٹ کی آنسر شیٹ بھی جاری کر دی ہے۔ این ٹی اے کے مطابق جنرل زمرے کے امیدواروں کے لیے نیٹ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کٹ آف 50 فیصد ہے۔ جبکہ ریزرو کیٹیگریز میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لئے یہ 40 فیصد ہے۔ میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ یو جی 2022 کا اسکور کارڈ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ این ٹی اے نے امیدواروں کو نتیجہ چیک کرنے کے لیے براہ راست لنک بھی فراہم کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined