نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے ہزاری باغ واقع اوئسِس اسکول کے پرنسپل اور این ٹی اے کے سٹی کوآرڈنیٹر احسان الحق، وائس پرنسپل محمد امتیاز اور ایک روزنامہ اخبار کے صحافی جمال الدین کو طویل پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد جمعہ کی شام کو سی بی آئی کی ٹیم تینوں کو ساتھ لے کر پٹنہ روانہ ہو گئی۔ سی بی آئی نے ہزاری باغ میں اسکول پرنسپل اور وائس پرنسپل سمیت ایک درجن لوگوں سے پچھلے چار دنوں تک طویل پوچھ تاچھ کی۔
Published: undefined
جمعہ کو ہزاری باغ میں ایک روزنامہ اخبار کے دو صحافیوں محمد صلاح الدین اور جمال الدین کو بھی حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی۔ این ٹی اے کے سٹی کوآرڈنیٹر اور اسکول پرنسپل احسان الحق سے ان دونوں کی فون پر لگاتار کئی بار طویل بات چیت ہوئی ہے۔ کال ریکارڈ کی وجہ سے دونوں شبہات کے گھیرے میں آئے۔ بعد میں سی بی آئی ٹیم اسکول پرنسپل، وائس پرنسپل اور صحافی کو لے کر پٹنہ روانہ ہو گئی۔
Published: undefined
اس سے قبل پیپر لیک معاملے کی جانچ کر رہی بہار پولیس کی ای او یو (اکونومک آفنس یونٹ) ٹیم نے پٹنہ کے رام کرشن نگر علاقہ سے نصف جلا سوال نامہ برآمد کیا تھا۔ اس سوال نامہ کے سیریل نمبر کی جانچ سے پتہ چلا کہ یہ ہزاری باغ کے منڈئی روڈ میں اوئسِس اسکول واقع امتحان مرکز کا ہے۔ اسی بنیاد پر سی بی آئی نے گزشتہ چار دنوں کے دوران اسکول کے پرنسپل احسان الحق اور وائس پرنسپل محمد امتیاز سمیت ہزاری باغ میں تقریباً ایک درجن لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔
Published: undefined
دوسری طرف اتر پردیش میں بھی نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تار جڑتے دکھائی دے رہے ہیں اور وہاں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ دراصل پیپر لیک معاملہ میں وائرل ہوئی ایک ویڈیو کے بعد اوم پرکاش راجبھر کی پارٹی ایس بی ایس پی (سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی) کے رکن اسمبلی بیدی رام کا نام جس طرح اس معاملہ میں اچھا ہے، اس کے بعد چاروں طرف سے بی جے پی پر حملے شروع ہو گئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو نے جس طرح بیدی رام کو لے کر بی جے پی کو گھیرا اور رکن اسمبلی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، اس کے بعد پہلے تو وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو او پی راجبھر کو طلب کیا، اور اب آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی انھیں طلب کیا۔ سمجھا جا رہا ہے کہ اتر پردیش کی 10 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی ہلچل اور اس میں نظر آتی سماجوادی پارٹی کی مضبوطی کے درمیان اس نئی مصیبت نے بی جے پی قیادت کی نیند اڑا دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہلچل بڑھ گئی ہے اور راجبھر آج صبح سویرے دہلی پہنچ کر امت شاہ سے ان کے دفتر ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔
Published: undefined
سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ او پی راجبھر کے لیے بیدی رام کی ویڈیو گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ ہی او پی راجبھر کی بھی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں او پی راجبھر کود بیدی رام کو جگاڑ سے ملازمت دلانے والا بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اب تک لاکھوں چیلوں کو ملازمت دلا چکے ہیں۔ یہ وہی ویڈیو ہے جس میں راجبھر کہتے ہوئے بتائے جا رہے ہیں کہ فارم بھرنے کے بعد کال لیٹر آئے تو بیدی رام کو فون کر لینا، ملازمت کا جگاڑ ہو جائے گا۔ خبر گرم ہے کہ یہی وہ وجہ ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ بیدی رام کی ’پیپر لیک سیٹنگ‘ کے بارے میں او پی راجبھر کو بھی پہلے سے سب کچھ پتہ تھا۔ بیدی رام پہلے بھی کئی بار پیپر لیک معاملے میں جیل جا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا