قومی خبریں

نیٹ پیپر لیک معاملہ: ٹی ایم سی نے کیا وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی گرفتاری کا مطالبہ!

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کو نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

<div class="paragraphs"><p>ابھیشیک بنرجی / آئی اے این ایس</p></div>

ابھیشیک بنرجی / آئی اے این ایس

 

کولکاتا: ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اتوار کو نیٹ-یو جی پیپر لیک معاملے میں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ کولکتہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ 21 جولائی 2022 کے ایک دن بعد ای ڈی نے پارتھا چٹرجی کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔ ہم غلطی کرنے والے کو نہیں بچاتے۔ لیکن اگر ایس ایس سی-ٹی ای ٹی گھوٹالہ میں مرکزی ایجنسیاں پارتھا چٹرجی کے گھر پر چھاپہ مار سکتی ہیں، اور انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، تو نیٹ گھوٹالہ میں دھرمیندر پردھان کو گرفتار کیوں نہیں کیا جانا چاہیے؟ آزادی کے بعد ہندوستان میں یہ سب سے بڑا گھوٹالہ ہے۔ یہ امتیازی سلوک کیوں؟

Published: undefined

ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ بنگال کے عوام نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو بے دخل کر کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بڑا سبق سکھایا ہے۔ ترنمول کانگریس اپنے ان لیڈروں کے خلاف کارروائی کرے گی جو لوک سبھا انتخابات کے دوران غیر فعال رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ 21 جولائی کو ترنمول کانگریس کولکاتا میں اپنی سالانہ 'یوم شہدا' ریلی کا انعقاد کرتی ہے۔ بنگال اسکول بھرتی گھوٹالہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں نے ریاست کے سابق وزیر تعلیم اور ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھا چٹرجی کی جائیداد ضبط کر لی تھی۔ چٹرجی اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔

Published: undefined

نیٹ-یو جی معاملے میں امتحان میں بے ضابطگیوں اور اس کی منسوخی کی مانگ سے متعلق مختلف عرضیوں پر پیر کو سپریم کورٹ میں ایک ساتھ سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی ڈویژن بنچ 22 جولائی کو کیس کی سماعت کرے گی۔ ڈویژن بنچ میں جسٹس جے بی پاردیوالا اور منوج مشرا بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined