نیٹ پیپر لیک معاملے میں جانچ کی کارروائی سی بی آئی کی طرف سے بہت تیز کر دی گئی ہے۔ پہلے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں چھاپہ ماری اور پوچھ تاچھ کی کارروائی زور و شور سے دیکھنے کو ملی، اور اب گجرات میں 7 مقامات پر سی بی آئی کی ٹیم نے چھاپہ ماری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح گجرات کے 4 ضلعوں آنند، کھیڑا، احمد آباد اور گودھرا میں 7 مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔ حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس چھاپہ ماری میں کیا کچھ نکل کر سامنے آیا۔
Published: undefined
اس سے قبل سی بی آئی نے جمعہ کو جھارکھنڈ میں اوئسِس اسکول کے پرنسپل اور نائب پرنسپل کو طویل پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں انھیں سی بی آئی پٹنہ لے کر پہنچی اور تفتیش کے کام کو آگے بڑھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ سی بی آئی کے افسران نے بتایا ہے کہ ہزاری باغ واقع اوئسِس اسکول کے پرنسپل احسان الحق کے ساتھ ساتھ نائب پرنسپل امتیاز عالم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ایک تیسرے شخص کی گرفتاری بھی ہوئی ہے جس کا نام جمال الدین انصاری بتایا جا رہا ہے۔ جمال الدین صحافی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر پرنسپل اور نائب پرنسپل کی مدد کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سی بی آئی نے نیٹ کے مبینہ پیپر لیک معاملے میں 6 ایف آئی آر درج کی ہے۔ علاوہ ازیں پانچ ایف آئی آر ریاستی حکومتوں نے درج کی تھیں، جن کی جانچ بھی اب سی بی آئی کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ سی بی آئی نیٹ پیپر لیک سے جڑے بہار، گجرات کے ایک ایک معاملے اور راجستھان کے تین معاملوں کی جانچ کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined