نیٹ (قومی اہلیتی و داخلہ ٹیسٹ) کے انڈرگریجویٹ (یو جی) امتحان کا پیپر لیک ہونے سے متعلق معاملہ میں سی بی آئی نے جمعہ کے روز اپنی پانچویں ضمنی چارج شیٹ داخل کی۔ اس چارج شیٹ میں 5 ملزمین کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ چارج شیٹ میں گروہ کے کلیدی رکن امت کمار سنگھ (بوکارو) کا نام بھی شامل ہے۔ سی بی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ امت شاہ نے پیپر لیک کی پوری سازش تیار کی اور اسے انجام تک پہنچایا۔
Published: undefined
ضمنی چارج شیٹ پٹنہ کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ امت سنگھ کو پیپر لیک اور تقسیم میں سدیپ کمار و یوراج کمار (بوکارو)، ابھمنیو پٹیل (نالندہ) اور امت کمار (پٹنہ) کا ساتھ ملا۔ یہ سبھی ملزمین بہار اور جھارکھنڈ میں امیدواروں تک لیک پیپر پہنچانے میں شامل تھے۔
Published: undefined
سی بی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے میں اب تک 45 ملزمین کو چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ سبھی عدالتی حراست میں ہیں۔ چارج شیٹ تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی (مجرمانہ سازش)، 109 (اُکسانا)، 409 (مجرمانہ دھوکہ)، 420 (دھوکہ دہی)، 380 (چوری)، 201 (ثبوت ختم کرنا)، 411 (چوری کی ملکیت رکھنا) اور انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 کی دفعہ (2)13 و (A)(1)13 کے تحت داخل کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے اس معاملے کی جانچ 23 جون کو شروع کی تھی جو ہنوز جاری ہے۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز