قومی خبریں

نیٹ تنازعہ: ’حکومت آپ کی حفاظت نہیں کر سکتی تو اپوزیشن کرے گی‘، راہل گاندھی اور طلبا کی ملاقات پر مشتمل ویڈیو آئی سامنے

راہل گاندھی نے کہا کہ این ای ای ٹی (نیٹ) والے ہزاروں طلبا اپنے کنبوں کے ساتھ زبردست گرمی میں سڑک پر ہیں اور نریندر مودی چپ چاپ تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گزشتہ روز نیٹ امتحان میں بے ضابطگی کے سبب متاثر ہوئے طلبا سے ملاقات کی تھی اور انھیں بھروسہ دلایا تھا کہ انھیں انصاف دلانے میں کانگریس پوری طرح ساتھ کھڑی رہے گی۔ آج راہل گاندھی اور طلبا کے درمیان ہوئی اس ملاقات کی ویڈیو راہل گاندھی نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی ہے۔ اس میں طلبا اپنی پریشانیاں راہل گاندھی کے سامنے رکھتے نظر آ رہے ہیں اور امتحان میں پیپر لیک کی وجہ سے درپیش مشکلات پر بھی اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔

Published: undefined

یہ ویڈیو راہل گاندھی نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر بھی شیئر کی ہے جس کے ساتھ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’نیٹ (این ای ای ٹی) والے ہزاروں طلبا اپنے کنبوں کے ساتھ زبردست گرمی میں سڑک پر ہیں اور نریندر مودی چپ چاپ تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ انھیں (طلبا کو) بھروسہ دلاتا ہوں کہ اس جدوجہد میں سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک انڈیا آپ کے ساتھ ہے۔‘‘

Published: undefined

اس ویڈیو میں راہل گاندھی طلبا سے پوچھتے ہیں کہ وہ دو تین چیزیں کیا ہونی چاہئیں جس کے لیے کانگریس مرکزی حکومت پر دباؤ بنائے۔ اس پر طلبا نے کہا کہ سب سے پہلے تو ’ری نیٹ‘ (از سر نو نیٹ کا امتحان) کرایا جانا چاہیے، پھر تعلیمی نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدام اٹھانے چاہئیں۔ این ٹی اے پر بھروسہ ختم ہونے کی بات بھی طلبا نے کہی اور ساتھ ہی پیپر لیک جیسے معاملوں کی تحقیقات کے لیے دباؤ بنانے کی بھی بات کہی۔ نیٹ امتحان دینے والے ایک طالب علم نے راہل گاندھی سے کہا کہ جو کچھ نیٹ امتحان میں ہوا اس سے صرف 24 لاکھ طلبا متاثر نہیں ہوئے ہیں، بلکہ ان سبھی کے کنبے بھی پریشان ہو رہے ہیں۔ اس شدید گرمی میں انھیں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے، لیکن کوئی سننے والا نہیں۔ اس درمیان طلبا نے راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ حکومت اگر آپ کی حفاظت نہیں کر سکتی تو پھر اپوزیشن آپ کی حفاظت کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined