قومی خبریں

روزگار پیدا کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت: دیوے گوڑا

دیوے گوڑا نے کہا ملک کے کسانوں کا  استحصال ہوا ہے اور جب تک وہ ملک کے وزیر اعظم رہے تب تک انہوں نے کسانوں کے مفاد میں کام کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (سیکولر) کے رکن ایچ ڈی دیوے گوڑا نےکل راجیہ سبھا میں کہا کہ ملک میں زراعت اور روزگار کے لیے کام کئے جانے کی ضرورت ہے۔عام بجٹ 2024-25 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے، دیوے گوڑا نے پیر کو کہا کہ یہ زراعت والا ملک ہے اور اس ایوان میں بیٹھے زیادہ تر اراکین اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔ اس سال کے بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں زراعت کے شعبے کے لیے کئی اہم اعلانات کیے ہیں اور 32 فصلوں کے لیے 109 اقسام کے بیج جاری کرنے کا ذکر کیا ہے، جو کہ قابل ستائش ہے۔

Published: undefined

ملک کے کسانوں کا گزشتہ پانچ چھ دہائیوں سے استحصال ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے وزیر اعظم بھی رہے ہیں اور جب تک وہ اس عہدہ پر رہے کسانوں کے مفاد میں کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں کسانوں کے لیے کئی اہم اعلانات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

روزگار پیدا کرنے اور ہنرمندی کی ترقی کے لیے پانچ تجاویز دیتے ہوئے دیوے گوڑا نے کہا کہ بجٹ میں ملازمین سے متعلق مراعات دینے کی بات کی گئی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈس انویسٹمنٹ سے حاصل ہونے والی رقم کو اہم امور میں دوبارہ لگایا جانا چاہیے۔

Published: undefined

بنگلورو میں پینے کے پانی کے بحران کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے، دیوے گوڑا نے کہا کہ 1991 میں جب شہر کی آبادی آٹھ لاکھ تھی، اس وقت کاویری ندی سے پانی کا الاٹمنٹ کیا گیا تھا، لیکن آج شہر کی آبادی 1.35 کروڑ ہے اور اس کی ضروریات پوری کرنا ممکن نہیں ہو پارہا ہے۔وہ اس معاملے میں کسی پر تنقید نہیں کر رہے لیکن یہ مسئلہ سب کی توجہ کا متقاضی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined