قومی خبریں

مہاراشٹر میں تبدیلی کی ضرورت ہے، مہا وکاس اگھاڑی اسمبلی انتخابات مل کر لڑے گی: شرد پوار

شرد پوار نے کہا کہ جس طرح ارجن کا نشانہ مچھلی کی آنکھ تھی، اسی طرح ہماری نظریں مہاراشٹر کے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں۔ ریاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اسے پورا کرنا اپوزیشن اتحاد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار اور سپریا سولے / آئی اے این ایس</p></div>

شرد پوار اور سپریا سولے / آئی اے این ایس

 

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی - شرد چندر پوار کے سربراہ شرد پوار نے اتوار (30 جون) کو کہا ہے کہ ان کی پارٹی، کانگریس اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیو سینا  اس سال اکتوبر میں ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ لڑیں گی۔ پوار نے کہا ہے کہ ریاست میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور اسے پورا کرنا اپوزیشن اتحاد کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

شرد پوار نے کہا کہ مہاراشٹر کی بڑی اپوزیشن پارٹیوں کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ چھوٹے اتحادیوں کے مفادات کا تحفظ کریں، جو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں، ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں اتحاد کا حصہ تھے۔ این سی پی (ایس پی)، کانگریس اور شیوسینا (یو بی ٹی) اپوزیشن مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے اتحادی ہیں۔ پوار نے کہا کہ اپوزیشن انتخابات میں متحدہ طور پر مہاراشٹر کے عوام کے سامنے آئے گی۔

Published: undefined

این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ جس طرح (مہابھارت میں) ارجن کا ہدف مچھلی کی آنکھ تھی، اسی طرح ہماری نظریں مہاراشٹر کے انتخابات پر ہیں۔ کانگریس، این سی پی (ایس پی) اور شیوسینا (یو بی ٹی) مل کر اسمبلی انتخابات لڑیں گی۔ پوار نے کہا کہ ریاست میں سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت ابھی شروع نہیں ہوئی ہے لیکن جلد ہی شروع ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined