قومی خبریں

این ڈی اے اقربا پروری کے خاتمے کی شروعات اپنے گھر سے کرے، امت شاہ پر تیجسوی یادو کا سخت حملہ

تیجسوی یادو نے کہا کہ اس بار بہار میں ان لوگوں (این ڈی اے) کی حالت بہت خراب ہے۔ بہار سے این ڈی اے کا صفایا ہو چکا ہے اور یہ لوگ پوری طرح سے گھبرائے اور بوکھلائے ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / تصویر: آئی اے این ایس

 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر کہ 2024 میں این ڈی اے کی حکومت بنتے ہی بہار سے ذات پرستی اور اقربا پروری کا خاتمہ کردیا جائے گا، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی اے کو اس کی شروعات سب سے پہلے اپنے گھر سے کرنی چاہئے۔

Published: undefined

پٹنہ میں منگل (30 اپریل) کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ امت شاہ کا بیان نہایت مضحکہ خیز ہے جس کی دو وجوہات ہیں۔ اول یہ کہ ان کی حکومت نہیں بننے والی اور دوسری یہ کہ اس پر بیان دینے کے بجائے ان کے خاتمے کی شروعات پہلے انہیں اپنے گھر سے کرنی چاہئے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ ان (امت شاہ) کی پارٹی میں اقربا پروری والے کون لوگ ہیں؟ ہم نے تو فہرست بھی جاری کر دی ہے، آپ سب نے دیکھی ہے۔ امت شاہ اس کی شروعات پہلے اپنی پارٹی اور اپنے گھر سے کریں۔

Published: undefined

انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پر وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے بارے میں امت شاہ کے بیان پر تیجسوی یادو نے کہا کہ انہوں نے یہ تو مان لیا کہ انڈیا اتحاد کی جیت ہو رہی ہے اور ہماری سرکار بننے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بہار میں ان لوگوں کی حالت بہت خراب ہے۔ بہار سے این ڈی اے کا صفایا ہو چکا ہے اور یہ لوگ پوری طرح سے گھبرائے اور بوکھلائے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ کرناٹک میں ڈھائی ہزار سے زائد بہنوں کا استحصال کیا گیا اور استحصال کرنے والا انہیں کا ساتھی ہے اور اب معلوم ہو رہا ہے کہ وہ جرمنی فرار ہو گیا ہے۔ اس سے قبل خواتین پہلوانوں کے ساتھ بھی جنسی استحصال ہوا، مودی جی اس پر خاموش رہے۔ منی پور میں خواتین پر بدترین مظالم ہوئے، عورتوں کا جنسی استحصال ہوا لیکن اس پر بھی پی ایم مودی خاموش رہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ خاموشی کیوں ہے؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined