قومی خبریں

چار جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے، وہ پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو /&nbsp; تصویر: ائی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو /  تصویر: ائی اے این ایس

 

پٹنہ: بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو علم ہے کہ بہار اور ملک کے عوام تاناشاہ حکومت کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے الیکشن کے بعد ہم لوگ بہت اچھی پوزیشن میں ہیں۔ انتخابات سے قبل جو لوگ سمجھتے تھے وہ انگلی چبانے کا کام کر رہے ہیں۔ ہم لوگ پوری طرح سے پراعتماد ہیں کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔

Published: undefined

لالو پرساد یادو پر وزیر اعظم مودی کی جانب سے کئے گئے تبصرے پر تیجسوی یادو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کب لالو یادو کے خلاف نہیں بولتے؟ پی ایم مودی دن بھر ہم لوگوں کے خلاف بولتے رہتے ہیں۔ آپ دیکھئے نا، ہم کو دوسری ریاست میں جا کر گالی دے رہے ہیں۔ وہ گھبرائے ہوئے ہیں، خوفزدہ ہیں، وہ صرف جھوٹ بولتے ہیں۔

Published: undefined

ریزرویشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے ذات پر مبنی مردم شماری کے بعد جو ریزرویشن میں اضافہ کیا ہے اسے نویں شیڈیول میں شامل کیوں نہیں کیا گیا؟ وزیر اعظم مودی جمہوریت اور آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے قول اور فعل میں بھاری تضاد ہے۔ انہیں ’دھرم شاستر‘ سیکھنا چاہئے۔ ’دھرم‘ کے ساتھ ’کرم‘ کی بھی بات کریں کہ 10 برسوں تک آپ نے کیا کیا، آپ نے بہار کے لئے کیا کیا؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined