قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے اتر پردیش حکومت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما سے متعلق ٹوئٹ کرنے والے سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے خلاف کارروائی کرے۔ دراصل اکھلیش یادو نے گزشتہ یکم جولائی کو کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’صرف منھ کو نہیں جسم کو بھی معافی مانگنی چاہیے اور ملک میں بدامنی اور خیرسگالی بگاڑنے کی سزا بھی ملنی چاہیے۔‘‘ اکھلیش یادو نے یہ ٹوئٹ نوپور شرما کے بارے میں دیے گئے سپریم کورٹ کے بیان کے پس منظر میں کیا گیا تھا۔
Published: undefined
قومی کمیشن برائے خواتین نے اس ٹوئٹ پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت کو سماجوادی پارٹی چیف کے خلاف قانون کے متعلقہ شقوں کے تحت کارروائی کرنی چاہیے۔ کمیشن نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ تین دن کے اندر اسے اس معاملے میں کی گئی کارروائی کی جانکاری دے۔
Published: undefined
یوپی پولیس کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ڈی ایس چوہان کو لکھے ایک خط میں این سی ڈبلیو کی سربراہ ریکھا شرما نے کہا کہ ٹوئٹ ’سراسر اکسانے والا‘ ہے۔ ریکھا شرما نے کہا کہ ’’قومی کمیشن برائے خواتین نے اخذ کیا کہ اکھلیش یادو کا ایک ٹوئٹ نوپور شرما کے خلاف نفرت اور رنجش کے جذبہ کو اور دو مذہبی طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ خیرسگالی کو بگاڑنے والا ہے، جو بے حد قابل مذمت ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے آپ کو اکھلیش یادو کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔‘‘ انھوں نے اکھلیش یادو کے بیان کو ’غیر ضروری‘ بھی بتایا کیونکہ معاملہ پہلے ہی عدالت کے سامنے ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز