اردو کی شیرینی،لطافت اور مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ موجودہ دور میں اردو زبان کی محبوبیت کا دائرہ روز بروز پھیل رہا ہے اور بر صغیر ہندوپاک کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ابوظبی سے تشریف لائے مشہور شاعر جاوید صدیقی اور مشہور فکشن نگار و صحافی ڈاکٹر سلیم خان کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں انہوں نے کیا۔
Published: undefined
انھوں نے کہا کہ خاص طورپر خلیجی ممالک میں اردو زبان کے تئیں لوگوں میں غیر معمولی محبت اور دلچسپی پائی جاتی ہے اور جب ہم وہاں کسی سمینار یا پروگرام میں جاتے ہیں تو اردو کے پرجوش محبین کو دیکھ کر بے انتہا مسرت ہوتی ہے۔انہوں نے جاویدصدیقی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک بہترین شاعر ہیں اور ابو ظبی میں ادبی و ثقافتی مجلسوں کے انعقاد میں پیش پیش رہتے ہیں،ان جیسے اردو کے بے لوث خادموں کی بدولت ہی غیر اردو خطوں میں اردو کا چراغ روشن ہے۔
Published: undefined
انھوں نے ڈاکٹر سلیم خان کی ادبی و صحافتی سرگرمیوں کی ستائش کی اور کہا کہ تازہ ترین موضوعات پر ان کے تجزیے اور تخلیقات قابل قدر ہوتی ہیں۔ معزز مہمانوں نے قومی کونسل کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پروفیسر شیخ عقیل احمد کی سربراہی میں کونسل اردو زبان کی گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس موقعے پر ایک مختصر شعری نشست بھی ہوئی جس میں جاوید صدیقی نے سامعین کو اپنی غزلیں سنائیں۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر عبدالرشید اعظمی، جناب منیر انجم، ڈاکٹر یوسف رامپوری، محترمہ آبگینہ عارف اور جناب محمد انصر نے بھی اپنے اشعار سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined