این سی پی-شردپوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کی اپنی تیسری فہرست جاری کر دی ہے۔ شرد پوار نے اس فہرست میں دو ناموں کا اعلان کیا ہے۔ ششی کانت شندے کو ستارا سیٹ سے جبکہ شری رام پاٹل کو راویر کی سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے یہ فہرست کل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی پریس کانفرنس کے بعد جاری کی ہے۔
Published: undefined
کل ایم وی اے نے سیٹ شیئرنگ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں کون سی پارٹی کتنی اور کن سیٹوں پر الیکشن لڑے گی؟ اس کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی شرد پوار نے دو فہرستیں جاری کی تھیں اور آج شرد پوار نے مزید دو سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ایم وی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے تحت مہاراشٹر میں شیو سینا-یو بی ٹی 21 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، کانگریس 17 سیٹوں پر اور این سی پی-ایس پی 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
Published: undefined
پارٹی نے اپنی تیسری فہرست جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیلٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا ہے کہ ’’توتاری کے ذریعے دہلی میں مہاراشٹر کی آواز مزید بلند کرنے کے لیے ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی – شرد چندر پوار‘ کی مرکزی پارلیمانی بورڈ نے لوک سبھا انتخابات 2024 کی تیسری فہرست جاری کی ہے۔ چلئے، محترم شرد چندر جی پوار صاحب کے ساتھ خدمات، عزت و احترام اور وقار کے نظریات کی روایت کو مضبوط کریں۔‘‘ اسی کے ساتھ پارٹی نے اپنے پہلے کے اعلان شدہ 7 امیدواروں کے ساتھ ستارا اور راویر کے امیدواروں پر مشتمل اپنی تیسری فہرست جاری کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined