قومی خبریں

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی – شرد چندر پوار نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنا انتخابی منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے حوالے سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شرد پواراپنی پارٹی کا منشورجاری کرتے ہوئے /&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

شرد پواراپنی پارٹی کا منشورجاری کرتے ہوئے /  ویڈیو گریب

 

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

Published: undefined

این سی پی شرد پوار کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے انتخابی منشور کے اجرا کے موقع پر کہا ہے کہ ہم آج اپنا منشور جاری کر رہے ہیں، منشور میں جن باتوں کو پیش کیا گیا ہے، ہمارے لیڈر انہیں پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ ہمارا منشور ایک ’شپتھ پتر‘ ہے۔ مہنگائی بڑھ رہی ہے، کسان پریشان ہیں اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ ہم کسانوں کے مسائل حل کریں گے اور مہنگائی و بیروزگاری ختم کریں گے۔

Published: undefined

جینت پاٹل نے مزید کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال اور نجکاری جیسے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم ان تمام مسائل پر پہلے ہی اپنے موقف کا اظہار کر چکے ہیں۔ ہم ایل پی جی گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔ ہم اقتدار میں آئیں گے تو خواتین کے ریزرویشن پر بھی کام کریں گے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت قانون لایا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined