قومی خبریں

این سی پی سربراہ شرد پوار کی طبیعت خراب، سرجری کی تیاری

نواب ملک نے زید بتایا کہ طبی معائنہ میں انکشاف ہوا ہے کہ شرد پوار کے پتے (گال بلیڈر) میں کچھ دقت ہے۔

شرد پوار / تصویر آئی اے این ایس
شرد پوار / تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: این سی پی کے سربراہ شرد پوار کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال مین داخل کرایا گیا۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شرد پوار کے معدے میں اچانک تیز درد ہونے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں تجربہ کار ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔

Published: undefined

نواب ملک نے مزید بتایا کہ ’’طبی معائنہ میں انکشاف ہوا ہے کہ شرد پوار کے پتے (گال بلیڈر) میں کچھ دقت ہے۔ وہ خون پتلا کرنے کی دوا لے رہے تھے لیکن جب انہیں دقت کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے دوا لینی بند کر دی۔ انہیں اب 31 مارچ کو پھر سے اسپتال لے جایا جائے گا جہاں ان کی اینڈو اسکوپی اور سرجری انجام دی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

نواب ملک نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ’’این سی پی چیف شرد پوار کی اتوار کو دیر شام طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں طبی معائنہ کے لئے بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ چیک اپ کے بعد معلوم ہوا کہ ان کے گال بلیڈر میں کچھ پریشانی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آئندہ 31 مارچ کو ان کی انڈوسکوپی اور سرجری انجام دی جائے گی۔ شرد پوار کے تمام عوامی پروگرام تا اطلاع ثانی موخر کر دیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined