مرکزی فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے سال 2020 -21 کے لئے تعلیمی تحقیق و تربیت کی قومی کونسل(این سی ای آر ٹی) کا نیا روڈ میپ جاری کردیا ہے۔ اس روڈ میپ میں قومی نصاب فریم ورک کو اگلے سال مارچ تک تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور لرننگ آؤٹ کم کو پورا کرنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
نئی درسی کتابوں کو نصاب فریم ورک کی بنیاد پر تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور دسمبر تک اس بارے میں آخری رپورٹ دینے کی بات کہی گئی ہے۔ روڈ میپ کے تحت ستمبر تک پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک کے لئے لرننگ آؤٹ کم کو پورا کرنے کی بات کہی گئی ہے جبکہ چھٹی سے بارہویں کلاس تک کے لئے اگلے سال مارچ تک اسے پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ پہلی کلاس سے پانچویں کلاس کے اساتذہ کی ٹیچر ٹریننگ دسمبر تک مکمل کرنےکی حد مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ چھٹی سے بارہویں کلاس تک کے لئے اگلے برس جون تک وقت کی حد طے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پہلی سے پانچویں کلاس کے لئے کورونا وبا سے جڑی مطالعاتی مواد کو دسمبر تک پورا کرنے اورچھٹی سے بارہویں کلاس تک کے لئے جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: undefined
نئے روڈ میپ میں پہلی کلاس سے پانچویں کلاس تک کے لئے لرننگ آؤٹ کم کے تحت ہر سبجیکٹ میں کم سے کم دس سوالات یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ باقی کلاسوں کے لئے وقت کی حد مارچ 2021 طے کی گئی ہے۔ روڈ میپ میں کہا گیا ہے کہ قومی نصاب فریم ورک تیار کیا جارہا ہے اور این سی ای آر ٹی سے امید کی جاتی ہے کہ وہ نئے فریم ورک کے تحت درسی کتب میں تبدیلی کریں۔ اس معاملے میں ہر موضوع کے ماہرین اپنی رائے دیں گے اور دسمبر 2020 تک اپنی آخری رپورٹ پیش کریں گے۔
Published: undefined
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ درسی کتب کو پھر سے تیار کرتے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس کے اصل کنٹینٹ موجود رہے۔ فریم ورک میں تخلیقیت، فن، مہارت اور ہندوستانی اقداراور ملک کی یکجہتی کو برقرار رکھا جائے اور مارچ 2021 تک نیا فریم ورک تیار ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ خودانحصار ہندوستان کی سمت میں پی ایم ویدھا کو تیارکرنے کے لئے پہلی کلاس سے بارہویں کلاس تک ’سوئین پربھا چینل‘ اگست سے شروع کئے جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined