قومی خبریں

این سی سی کیڈٹس اب آن لائن تربیت کریں گے حاصل، راج ناتھ سنگھ نے لانچ کیا ایپ

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ایپ کیڈٹس کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوگا اور وہ اپنی تربیت مکمل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیڈٹ مضبوط عزم اور یقین کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو انھیں ہر صورت میں کامیابی ہوگی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک بھر میں اب نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹوں کو آن لائن ٹریننگ دی جائے گی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اس کے لئے ایک موبائل ٹریننگ ایپ لانچ کیا۔ کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں این سی سی کیڈٹس کی تربیت متاثر ہوئی ہے اور اس کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل کیڈٹ کور نے یہ تربیتی ایپ تیار کیا ہے۔

Published: undefined

ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی بڑھتی وبا کو دیکھتے ہوئے، اسکولوں اور کالجوں کے کھلنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا ہے، اسی لئے کیڈٹوں کو آن لائن تربیت دینے کی ضرورت کو محسوس کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بھی بات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے کیڈٹوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں زندگی میں کامیابی کے لئے نیک کواہشات پیش کی۔

Published: undefined

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ ایپ کیڈٹس کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوگا اور وہ اپنی تربیت مکمل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیڈٹ مضبوط عزم اور یقین کے ساتھ آگے بڑھیں گے تو انھیں ہر صورت میں کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کیڈیٹوں کی تعریف بھی کی کہ انہوں نے کورونا وبا کے خلاف مہم میں اپنا کردار ادا کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ این سی سی نوجوانوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور قوم کے لئے خدمت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، ایئر فورس کے مارشل ارجن سنگھ ، کھلاڑی انجلی بھاگوت، سابق وزیر خارجہ سشما سوراج اور سابق وزیر دفاع منوہر پریکر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سبھی چھوٹی عمر میں ہی این سی سی کیڈٹ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی این سی سی کے کیڈٹ رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

اس موبائل ایپ میں کورسز، ٹریننگ ویڈیوز اور سوالات کے جوابات دیئے گئے ہیں۔ کیڈیٹس تربیت سے متعلق کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں جس کا ماہر ٹرینرز جواب دیں گے۔ اس موقع پر سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار، این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوپڑا اور سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined