نئی دہلی: ملک کے نوجوانوں کی سب سے بڑی تنظیم نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹ کورونا وائرس سے پیدا حالات سے نمٹنے کے لئے چلائی جا رہی ملک گیر مہم میں شامل ہوں گے۔ این سی سی نے ’ایکسرسائز این سی سی یوگدان‘ کے تحت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے شہری انتظامیہ کو مدد کی پیشکش کی ہے۔
Published: undefined
این سی سی نے اس کے لیے سروس کے خواہشمند کیڈٹوں کے واسطے عارضی روزگار کی ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ وبا سے نمٹنے کے کاموں میں شامل مختلف ایجنسیوں کی جانب سے چلائی جا رہی امدادی کوششوں اور کام کاج کے طریقوں کو اور مضبوط بنایا جا سکے۔
Published: undefined
ان کیڈٹوں کو کال سینٹر کے انتظام، امدادی سامان، ادویات، خوراک اور ضروری اشیاء کی تقسیم، کمیونٹی سپورٹ، ڈیٹا مینجمنٹ اور عوامی مقامات پر لوگوں کو قطار میں کھڑے کرنے جیسے انتظام اور ٹریفک مینجمنٹ کے کام میں لگایا جا سکتا ہے۔ ہدایات کے مطابق، کیڈٹوں کو نظم و نسق کی صورت حال سے نمٹنے، فعال فوجی ڈيوٹی اور کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ بن چکے مقامات پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
ہدایات کے مطابق عارضی روزگار کے التزام کے تحت صرف 18 سال سے زیادہ عمر کے سینئر ڈویژنل كیڈٹ ہی مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ انہیں مستقل انسٹرکٹرعملے یا ایک ایسوسی ایٹ این سی سی افسر کی نگرانی میں آٹھ سے 20 کے چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تعینات کیا جائے گا۔
Published: undefined
سروس کے خواہاں ایسے کیڈٹوں کی تقرری کے لئے، ریاستی حکومتوں اور ضلع انتظامیہ کو ریاستی این سی سی ڈائرکٹوریٹ کے ذریعے اپنی ضرورت بھیجنی ہوگی۔ کیڈٹوں کو تعینات کرنے سے پہلے، زمین حالات اور مقررہ ضروریات کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined