نائب سنگھ سینی نے دوسری دوسری مرتبہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب پنچکولہ کے دسہرہ میدان میں منعقد ہوئی، جہاں ریاست کے گورنر بنڈارو دَتاتریہ نے انہیں عہدے اور رازداری کی کا حلف دلایا۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی، مرکزی وزراء، ریاستی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
Published: undefined
نائب سنگھ سینی کی کابینہ شامل وزرا میں انیل وج، کرشن لال پنوار، کرشن کمار بیدی، اروند شرما، گورو گوتم، شروتی چودھری، مہی پال ڈھانڈا، راؤ نربیر سنگھ، آرتی راؤ، رنبیرد سنگھ گنگوا، راجیش ناگر جگرکر، وپل گوئل اور شیام سنگھ رانا شامل ہیں۔
نائب سنگھ سینی کی حلف برداری کی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر ریاستوں کے وزراء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینی نے ہریانہ میں 25000 عہدوں کے لیے ہونے والے بھرتی امتحانات کے نتائج جاری کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے کمیشن نے نتائج تیار کر لیے ہیں اور ہم آج اپنے 24000 طلباء کے نتائج جاری کریں گے۔‘‘
Published: undefined
نائب سنگھ سینی نے نوجوانوں کے لیے بغیر کسی رشوت کے روزگار دینے کے اپنے عزم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری حکومت کا ایجنڈا نوجوانوں کو ’بغیر پرچی، بغیر خرچی' روزگار دینا ہے، تاکہ غریب خاندانوں کے بچے بھی ترقی کر سکیں۔‘‘ خیال رہے کہ ہریانہ کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے 90 میں سے 48 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined