پنجاب میں جاری قیاس آرئیوں کا بازار بند ہو گیا ہے اور اب کانگریس اعلی کمان نے نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس کا صدر بنا دیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ کانگریس اعلی کمان نے چار ورکنگ صدر بھی تقرر کیے ہیں، جن کے نام سنگت سنگھ، کلجیت سنگھ ناگرا، پون گوئل اور سکھوندر ڈینی ہیں۔ نو جوت سنگھ سدھو کو سنیل جاکھڑ کی جگہ صدر بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے نوجوت سنگھ کی تقرری سے قبل کانگریس اعلی کمان نے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے لئے ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دی تھی، کیونکہ ذرائع ابلاغ میں پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے بیچ میں اختلافات کی خبروں کا بازار گرم تھا، لیکن تمام رہنماؤں نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس اعلی کمان کی بات رکھی اور اپنی جانب سے ذرائع ابلاغ میں کوئی بیان نہیں دیا۔ کانگریس اعلی کمان کا یہ فیصلہ تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد آیا ہے۔
Published: undefined
پنجاب میں کانگریس کی پوزیشن بہت مستحکم ہے اور کسان احتجاج کی وجہ سے اکالی دل اور بی جے پی میں اختلافات ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اکالی دل نے مرکزی حکومت کے اتحاد سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے اور یہ پہلو کانگریس کے لئے اچھا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز