دسہرہ کے دن امرتسر میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں یتیم ہو چکے بچوں کے تمام اخراجات اب پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو برداشت کریں گے۔ سدھو نے اس کا اعلان آج امرتسر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاعمر ان خاندانوں کا خرچ اٹھائیں گے جن میں اب کوئی کمانے والا نہیں رہا۔ سدھو نے کہا کہ انہوں نے ایک وعدہ کیا ہے کہ گرو کی دھرتی امرتسر سے ہی چناؤ لڑیں گے اور دوسرا وعدہ یہ کہ اب یتیم خاندانوں کی پرورش وہ کریں گے۔
سدھو نے کہا کی ریلوے کو جانچ کرانے کی نہیں بکہ کلین چٹ دینے کی جلدی تھی۔ ان کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران موجود پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ نے الزام عائد کیا کہ ریلوے نے ثبوتوں کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ جوڑا پھاٹک سے 200 میٹر کے فاصلہ پر دسہرہ منایا جا رہا تھا، یہ گیٹ مین کو نظر کیوں نہیں آیا؟
Published: undefined
سنیل جاکھڑ نے مزید کہا، ’’10 منٹ قبل وہاں سے گزری ایک ٹرین کم رفتار سے گزر سکتی ہے تو دوسری کیوں نہیں؟ ڈرائیور کو کس بات کی جلدی تھی؟ وہ اتنی اسپیڈ سے کیوں بھاگ رہا تھا؟ ایمرجنسی بریک کس طرح لگائے کہ ٹرین بالکل نہیں رکی؟‘‘
اس سوال کے جواب میں کہ جن خاندانوں کے لوگ مارے گئے ہیں اب ان کا کیا ہوگا، پنجاب کانگریس میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ ان کی ذمہ داری اب میں لیتا ہوں۔ جو بچے یتیم ہو گئے ہیں انہیں پڑھانے کی ذمہ داری اب میری ہے۔ جن خاندانوں میں کمانے والا اب کوئی نہیں رہ گیا ہے ان کے خاندانوں میں ہر دنا کاچولہا جلے گا اس کا میں عہد کرتا ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز